ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی موجودگي میں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحری مشقیں

 وشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں اور افسروں نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی موجودگی میں بحری فوجی مشقوں کو انجام دیا۔

دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور خود اعتمادی کو فروغ دینا امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کی فوجی مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔

بحری فوج کے سربراہ نےان مشقوں کے مختلف مراحل میں ضروری توضیحات پیش کیں ۔ فوجی مشقوں کے دوران چھاتہ بردار اور تیراک دستوں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ساحل سے دفاع ، فوج کو سمندر سے ساحل اور ساحل سے سمندر تک پہنچانے ،دو نفری اور تیز کشتیوں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

ان مشقوں میں سینا پروجیکٹ میں بنائی گئی درفش نامی تیسری فوجی کشتی کو بھی بحریہ کے حوالے کیاگيا ۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے بحریہ کے جوانوں کی دفاعی ، علمی اور معنوی صلاحیتوں کے ارتقاء پر مسرت کا اظہار کیا اوربحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل سیاری کی کوششوں کی تعریف کی۔

700 /