ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے:

جناب ضرغامی آئی آر آئی بی کے دوبارہ ڈائریکٹر مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں انجینئر سید عزت اللہ ضرغامی کو آئی آر آئی بی کا دوبارہ ڈائریکٹر مقرر کرتے ہوئے فرمایا: آئی آر آئی بی کے موجودہ قوی نقاط اور ممتاز خصوصیات سے استفادہ کرتے ہوئے نقص و عیب کو برطرف کرنے کی جد وجہد کرنی چاہیے اور اس ثقافت سازقومی میڈيا کو ایسے میڈيا تک پہنچانا چاہیے جہاں دین ،اخلاق ، امید اور آگاہی سب سے زیادہ نمایاں ہوں ۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب انجینئر سید عزت اللہ ضرغامی

ریڈیو ٹی وی ادارے پر جنابعالی کی پانچ سالہ ریاست کی مدت کے اختتام پر آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی عظیم جد وجہد  اور اس عظیم ادارے کی شاندار مدیریت اورگوناگوں شعبوں میں وسیع خدمات کی قدرکرتا ہوں اور اس حساس اور سنگین کام کو جاری رکھنے کے لئے آپ کو مزید پانچ سال کے لئے اس ادارے کا سربراہ مقرر کرتا ہوں ۔

ریڈيو ٹی کے موجودہ قوی و ممتاز نقاط کا موازنہ اس کی خامیوں اور کمزور نقاط کے ہمراہ آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی نظر میں ہمیشہ جلوہ گررہنا چاہیے اور نقص و عیب کو برطرف کرنے کے لئے پختہ عزم و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

اس سلسلے میں میری بنیادی سفارش یہ ہے کہ اس ثقافت ساز میڈيا کو ایسے میڈيا کے قریب و نزدیک ترپہنچانے کی کوشش کریں  جو دین ، اخلاق، امید اورآگاہی کا مظہر ہو تاکہ خاندان اور مخاطبین کی سماجی رفتار اسی کی بنیاد پر تشکیل پائے اور تمام ہنر و گوناگوں مہارتیں مکمل طور پر انہی عناصر کو فروغ و رشد دینے کے لئے صرف کریں گذشتہ پانچ سال کے کامیاب و ناکام تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس کی کیفیت کو ممتاز اور برتر بنانے کی تلاش کریں اور پروگراموں کے مقررہ وقت اور مقررہ معیاروں کی تکمیل یا تصحیح کی جانب حرکت کریں امید ہے کہ آپ کی جدید ذمہ داری کے پہلے ہی سال اس تبدیلی کے آثار نمایاں ہونگے۔

آپ کی توفیقات خداوند متعال سے طلب کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

16/آبان/1388

 

700 /