ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین نجومی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید مرتضی نجومی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید مرتضی نجومی رحمۃ اللہ علیہ مؤمن و پرہیزگار عالم دین تھے ان کی دردناک رحلت پر ان کے دوستوں ،ارادتمندوں بالخصوص علمی ، ہنری حلقوں ، کرمانشاہ کے عوام اور مرحوم کے خاندان والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم علم و اخلاق کے زیور سے آراستہ و پیراستہ تھے انھوں نے اس خطہ کے عوام کی تعلیم  و تربیت اور انقلاب و اسلامی نظام کے اہداف کی پیشرفت کے لئے نمایاں کارنامے انجام دیئے  مرحوم نے انقلاب کے سیدھے راستے پر ہمیشہ استقامت وپائداری کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اس سلسلے میں کافی زحمات و مشکلات کو برداشت کیا۔

مرحوم کی دردناک رحلت سے صوبہ کرمانشاہ بالخصوص علمی اور ہنری حقلوں میں خلاء پیدا ہوگيا ہے جس کے جبران کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں۔ مرحوم کی مخلص اور پاک و پاکیزہ روح پر اللہ تعالی اپنی مغفرت اور رحمت نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

27/آبان/ 1388

 

700 /