ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ممتازشاعر محمود شاہرخی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ممتازشاعر محمود شاہرخی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرحوم محمود شاہرخی رحمۃ اللہ علیہ ایک اچھے اورممتازشاعر تھے ان کی دردناک رحلت پر میں ادبی و ہنری حلقوں اور ان کے خاندان والوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔وہ انقلاب کے نام آور اور ہراول شعراء میں شامل تھے جنھوں نے اپنے شعر و بیان کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو مدد بہم پہنچائی اور اپنے ہنر کو سچائی اور صراحت کے ساتھ انقلاب کے اعلی اہداف کی خدمت میں صرف کیا ۔ انقلاب اسلامی کی جوان نسل کو اس عظیم شاعر اور دوسرے ممتاز اور نام آور شعراء کی قدر کرنی چاہیے جو اس عظیم اور خطرناک محاذ کے ہر اول دستے میں خط شکن رہے ہیں۔ خداوند متعال کی بارگاہ سے اس عزیز دوست اور شاعر کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

27/آبان/ 1388

 

700 /