رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں سے ملاقات میں مسئلہ کےدقیق انتخاب اور اس کے حل کے لئے ایمان کے سائے میں تلاش و کوشش اور علم و دانش سے استفادہ کو اس رویان علمی مرکز کی کامیابی کی رمز قراردیا۔
اس ملاقات میں رویان ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر گورائی نے رویان ریسرچ سینٹر میں ہونے والی علمی پیشرفت منجملہ ملک اور علاقائی سطح پر پہلی بار ٹرانس جینیات حیوانات کی تخلیق پر رپورٹ پیش کی۔
اس سال 19 دی مطابق 9 جنوری کوملک میں پہلی بار ٹرانس جینیات حیوانات کی تخلیق کا عمل جہاد دانشگاہی ادارے میں انجام پذیرہوا۔