ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایک حکم میں

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میجر جنرل علی فدوی کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا سربراہ مقرر کیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجر جنرل علی فدوی کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا سربراہ مقرر کیا ہے.

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجر جنرل پاسدار علی فدوی

ایڈمیرل صفاری کو سپاہ کے ٹریننگ سینٹر اور افسری یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے پیش نظر اورسپاہ پاسداران کے کمانڈر کی تجویز اور آپ کے گرانقدر تجربات ، لیاقت اور صلاحیت کے مد نظر آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ سپاہ کے متدین اہلکاروں اور افراد کی مدد و تعاون  اور مناسب وسائل کے ذریعہ سپاہ کی دفاعی آمادگی اور ان کو سونپی گئی ذمہ داریوں کو کامیابی اوربرق رفتاری سے انجام دینے میں کامیاب ہونگے.

میں ایڈمیرل جنرل صفاری کی اس عہدے پر دس سالہ مفید و مؤثر خدمات اور حال ہی میں کامیاب جنگی مشقیں منعقد کرانے پر ان کی تلاش و کوشش کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ سب کے لئے اللہ تعالی کی توفیقات اور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی عنایات طلب کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

13 اردیبہشت/  1389

700 /