ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

درست استعمال کی کلی پالیسیوں کا تعین اور ابلاغ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد درست استعمال کی کلی پالیسیوں کو معین اور ابلاغ کیا ہے۔ درست استعمال کی کلی پالیسیوں کامتن تینوں قوا کے سربراہان اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ کو بھیج دیا گیا ہے کلی پالیسیوں کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

درست اور صحیح استعمال کی کلی پالیسیاں

1۔ شخصی، اجتماعی اور اداری استعمال میں اصلاح ، قناعت  اوردرست استعمال کا فروغ ، فضول خرچی، اسراف ،تبذیر ، تجملاتی امور سے دوری ، ثقافتی ، علمی ، ہنری ذرائع بالخصوص قومی ذرائع کی ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے بیرونی اشیاء کے استعمال سے پرہیز۔

2۔ مطلوب استعمال کے سلسلے میں عام تعلیم و آگاہی۔

3۔ بہتر استعمال اور اس کےاچھے نمونوں کو پیش کرنے اور ان کے فروغ اور توسعہ کے سلسلے میں مفید وکامیاب معیاروں پر تاکید، احساس ذمہ داری، نظم و انضباط اور عوامی رضامندی پر تاکید ۔

4۔ یونیورسٹیوں کے تمام تخصصی اور عمومی شعبوں میں درست استعمال کی روشوں اور اصولوں کی تعلیم و تربیت۔

5۔ درست استعمال کی رعایت کے سلسلے میں حکومت، حکومتی کمپنیوں اور حکومتی اداروں کی جانب سےپیشقدمی۔

 فضول خرچی و تجملاتی اشیاء اور وسائل کی ترویج کے خلاف عملی احساسات کے اظہار اور مقابلہ پر تاکید۔

7۔ انرجی کے درست استعمال کے سلسلے میں قیمت اور ديگر اقدامات کے تعادل کو برقرار رکھتے ہوئےانرجی کے معیار کو پانچویں ترقیاتی منصوبہ کے آخر تک  موجودہ معیار سے کم سے کم دو تہائی اور چھٹے ترقیاتی منصوبہ کے آخر تک موجودہ معیار سےکم سے کم نصف حصہ تک مندرجہ ذیل پالیسیوں کی روشنی میں کم کرنے پر تاکید۔

۔ تولید و پیداوار میں ترجیحی بنیاد پراضافہ ،انرجی کے استعمال و انتقال اور انرجی کی پیداوار کی نئی ظرفیتوں میں اضافہ۔

۔ ملک میں انرجی کے درست استعمال کے سلسلے میں یکساں اورجامع مطالعات پر تاکید

۔ انرجی کے استعمال میں قومی پروگرام کی تدوین اور مالی سہولت و تشویق اور درست استعمال کے اجراء کے لئے بینکی سہیولیات کی فراہمی اورانرجی کو کارآمد بنانے کے لئے حضوصی اور عوامی اداروں کی تشکیل پر تاکید۔

۔ مناسب طریقوں سے انرجی کے بلند مدت معیاروں کی تدوین و تشکیل۔

۔ انرجی کے استعمال اور فروخت سے متعلق قوانین پر تجدید نظراور مناسب قوانین کی منظوری ، انرجی کے تمام وسائل کی درآمد اور پیداوار کے لئےقومی اسٹینڈرڈ کا لحاظ،اس کے اجراء اور تقویت پر دقیق نظراور انرجی پیدا کرنے والوں کو انرجی پیدا کرنے والے وسائل کی اصلاح کا پابند بنانا۔

۔ حمل و نقل کے وسائل کی اصلاح  اور شہر کے اندر اور باہر انرجی کو منتقل کرنے کے لئے ریل کی سہولیات فراہم کرنے پر تاکید ۔

۔ بجلی گھروں میں اضافہ ، بجلی فراہم کرنے کے لئے مختلف ذرائع‏ سے استفادہ، اور بجلی کی جدید اور نئی روشوں سے بھر پور استفادہ پر تاکید ۔

۔ بجلی کے مختلف پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ، کم حجم اور زيادہ پیداواراور بجلی و حرارت کی باہم پیداوار پر تاکید۔

۔ انرجی منتقل کرنے کے وسائل کی اصلاح، اور ریل و پائپ لائنوں کے ذریعہ انرجی منتقل کرنے پر اہتمام۔

8۔ زراعت اور دیگر تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال میں مندرجہ ذیل پالیسیوں کے دائرے میں رہ کر اہتمام پر تاکید ۔

۔ مختلف شعبوں میں پانی کے درست استعمال کے سلسلے میں قومی سند کی تدوین اور تشکیل پر تاکید۔

۔پانی کے منصوبوں،پانی نکالنے اورپانی کے استعمال اورحفاظت میں مالی تشویق اور حمایت کی پالیسیوں سے استفادہ پر تاکید۔

۔ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ضروری قوانین کی تدوین اور قومی اسٹینڈرڈ کا لحاظ، پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات انجام دینے  پر تاکید۔

۔ زرعی زمینوں کی درست اور جدید روش کے ذریعہ سینچائی اورآبیاری، پینے کےپانی کی درست فراہمی و تقسیم اور اقتصادی استعمال کے لحاظ سے اس کی پیداوار پر خصوصی توجہ پر تاکید۔ 

۔ پانی کے مجدد استفادہ کے منصوبہ کی تدوین پر تاکید۔

۔ پانی کے استعمال اور پیداواری ذرائع کے درمیان تعادل برقرار کرنے کے لئے مناسب منصوبوں کی تدوین اور اجراء بالخصوص زیر زمین پانی کے ذخیروں کی حفاظت اور علاقائی شرائط کے پیش نظرخشکسالی اور سیلاب سے بچنے کے لئے مناسب اقدام عمل میں لانے پر تاکید ۔

9۔ روٹی بنانے والی مشینوں اور وسائل کے ارتقاء کے ذریعہ گندم کو روٹی میں بدلنے اور روٹی کے صحیح مصرف کے سلسلے میں مندرجہ ذیل پالیسیوں کے دائرے میں تاکید:

۔ پالیسی مرتب کرنے میں بھر پور توجہ،  روٹی کے بازار کی تنظیم  وترتیب کے متولی کا انتخاب اور مؤثر نگرانی و راہنمائی پر تاکید۔

۔ روٹی بنانے و تیار کرنے والے مراکز کی صفائی کے امور کو بہتر بنانےکے لئے تشویقی اور حمایتی پالیسیوں اور روٹی بنانے والے مراکز میں ماہر و تجربہ کار اور آزمودہ افراد سے استفادہ پر تاکید۔

۔ گندم کے اسٹریٹیجک ذخیرہ کی حفاظت۔

۔ داخلی بازار میں گندم اور آٹے کے تجارتی بازار کی تنظیم کے لئے تجارتی معاملات کی تنظیم۔

۔ مختلف اور گوناں گوں شکل میں مناسب ، صحت مند اور با کیفیت روٹیاں عوامی ثقافت اور ذائقہ کے مطابق تیار کرنے کے لئے درست اور صحیح منصوبہ کی تدوین، آزمودہ طریقوں اور اسٹنیڈرڈ کے مطابق گندم ،آٹے اور خمیر کو صحیح اصول و طریقہ کے مطابق تیار کرنے پر تاکید ۔

10۔ مندرجہ ذیل پالیسیوں کے دائرے میں استفادہ کو مزید بہتر بنانے پر تاکید:

۔ قومی درآمد کے تحقق اور تحول کے سلسلے میں معاشرے کے کاروبار سے حاصل منافع پر زیادہ سے زیادہ اعتماد و انحصار پر تاکید۔

۔ مندرجہ ذيل طریقہ سے حاصل ہونے والے منافع کے سہام کے استقرار  پر تاکید کے ساتھاستفادہ میں اضافہ :

۔ انسانی ، سماجی اور مادی سرمایہ سے حاصل ہونے والے منافع اور افزودہ ارزش و قیمت کو زیادہ سے زیادہ اقتصادی بنیاد پر مؤثر بنانے پر تاکید۔

۔ عمومی اداروں اور محکموں میں حقوق کی ادائیگي کے سلسلے میں مؤثر اقدامات پر تاکید۔

۔ اقتصادی اور سماجی فلاح و بہبود اور منافع کی بنیاد پر ملکی وسائل کی تخصیص اور تقسیم اور بجٹ کو کارآمد بنانے پر تاکید۔

۔ حکومتی اداروں کی کارکردگی ، معائنہ اور ان کی فعالیت کو مؤثر بنانے کے سلسلے میں دقیق نظارت و نگرانی پر تاکید۔

۔ اجرائی امور کو مؤثر بنانے کے لئے قوانین ، ضوابط اور مقررات میں اصلاح۔

۔ تمام حمایتی منصوبوں میں افرادی قوت کو توانا اور مؤثر بنانے پر تاکید۔

700 /