حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کے روضہ کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مسعودی خمینی نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین مسعودی خمینی نے اس ملاقات میں زائرین کو بہتر خدمات بہم پہنچانے اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کےحرم مطہر کو وسعت دینے کے سلسلے میں انجام دیئے گئے اقدامات کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں رپورٹ پیش کی۔