امام خمینی (رہ) علمی اور تحقیقاتی ادارے کے سربراہ، اہلکاروں اور ارکان نے آج ظہر کے وقت رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں امام خمینی (رہ) علمی تحقیقاتی ادارے کی عمیق کوششوں پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: اس اچھے اورجامع و کامل ادارے کی مخلصانہ اور عالمانہ علمی اور تحقیقی کوششیں حوزہ علمیہ کے لئے نمونہ بن سکتی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مصباح یزدی کے علم و فضل و اخلاص اور تقوی کی تعریف کی اور ان صفات کی حامل شخصیت کے پاس اس ادارے کی ذمہ داری کو الہی فیوض و برکات کے اضافہ کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اس ادارے کی خدمات اور کوششوں کی صحیح انداز میں اطلاع رسانی ہونی چاہیے۔
اس ملاقات کے آغاز میں امام خمینی (رہ) علمی اور تحقیقاتی ادارے کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی نے ادارے کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی۔
امام خمینی (رہ) علمی اور تحقیقاتی ادارے کے معاون حجۃ الاسلام رجبی نے بھی اس ادارے کے مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں ، پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔