ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی طرف سے اعلامیہ

شہر مقدس قم کے مؤمن ، دلیر اور شجاع عوام اور علماء و مراجع عظام کا شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ کے دفتر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے قم کے دس روزہ سفر کے اختتام پر ایک بیان میں قم کے مؤمن ، پرجوش، انقلابی ، بصیراور ولولہ انگیز عوام کے مختلف طبقات کی گہرے اورتہہ دل سے قدردانی کی اور مراجع عظام ، ،علماء اعلام  ، فضلاء گرانقدر اور فہیم و بصیر طلاب کا  صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ قم کے سفر کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات اور ارشادات اس شہر کی قابل فخر اورمایہ ناز تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز قرارپائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کا متن حسب ذيل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الیوم یئس الذین کفرو من دینکم

قم " اسلامی تحریک کا علمبردار، انقلاب اسلامی کا  ہر اول دستہ  اور انقلاب و امام (رہ) کا دائمی یار و یاور" رہا ہےشہر مقدس قم نےرہبر معظم انقلاب اسلامی کےتاریخی ، والہانہ اور شاندار استقبال میں اتحاد و یکجہتی اورقیام کا بہترین مظاہرہ کیا  تاکہ دنیا کی آنکھیں پھراس آشکار اور واضح حقیقت سے خيرہ ہوجائیں کہ : قم انقلاب اسلامی کا دائمی مرکز ، اس کا پشتپناہ ، حامی اور مدد گار ہے اورہمیشہ  رہےگا"۔
شہر جہاد و اجتھاد کے مؤمن ،مخلص  اور بیدار عوام کے مختلف طبقات ، مراجع عظام ، علماء اعلام ، فضلاء اور طلباء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے والہانہ استقبال میں جوش و خروش اور محبت و الفت اور خلوص و عقیدت  کے ایسے کارنامے اور جلوے خلق کئے ہیں جنھوں نےدوست اور دشمن کے ذہنوں میں اس حقیقت کو ایک بار پھرزندہ کردیا ہےکہ قوم اور ولایت فقیہ کے درمیان مضـوط اور مستحکم اور ابدی رشتہ روز افزوں عزت و عظمت کا موجب ہے جو اللہ تعالی نے ایمان، بصیرت اور قومی استقامت کے سائے میں ایرانی عوام کو عطا کیا ہے۔

قم کےمقدس  شہراور اہلبیت علیھم السلام کے معارف کے عظیم مرکز میں حالیہ ایام میں جو حقائق رونما ہوئے ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دشمنان اسلام و انقلاب کی وہ پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں جن کے ذریعہ وہ  عوام کو انقلاب سے الگ اور دین کو سیاست سے جدا کرنا چاہتے تھے لیکن عوام کے دلوں کے اندر حضرت امام خمینی (رہ) کی سب سے اہم یادگار کے طور پر  اسلام و انقلاب کے دفاع کا شوق و اشتیاق جوش و خروش اور ولولہ اسی طرح موجزن ہے۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی  اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر و سپاس ادا کرتے ہوئے معظم لہ کی جانب سے مراجع عظام، علماء اعلام، طلاب عزيز اور مؤمن و بصیر اور انقلابی عوام کے مختلف طبقات کا ممنون و مشکورہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں درخواست و التجا کرتا ہے کہ وہ  قم کو روز افزوں عزت و عظمت اور قم کے تاریخ ساز حوزہ علمیہ کو مزید پیشرفت و ترقی عطا فرمائے۔

امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نےعلماء و اساتید ،حوزہ علمیہ قم کے حکام  ، یوینورسٹی طلباء ، جوانوں ، دینی طلاب، رضاکار فورس، جانبازوں اورشہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں میں جو سفارشات اور ارشادات فرمائے ہیں وہ قم کی مایہ ناز تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز قرار پائیں گے۔

8 / آبان/ 1389

700 /