رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےجمعرات کی شب شہید ڈاکٹر مجید شہریاری اور شہید ڈاکٹر مسعود علی محمدی کے گھروں پر حاضر ہوکر ان شہیدوں کے اہلخانہ کے گرم اور مہر و محبت سے سرشار ماحول میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان شہیدوں کے پسماندگان اور شہدای علم ودین کی یادگاروں کی استقامت و پائداری پر ان کی تجلیل اور قدردانی کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید ڈاکٹر مجید شہریاری اور شہید ڈاکٹر مسعود علیمحمدی کے اہلخانہ سے الگ الگ ملاقات میں اللہ تعالی کے نزدیک ان شہیدوں کے بلند وبالا درجات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان ممتاز دانشوروں کی اللہ تعالی کے بلند اہداف کی راہ میں شہادت نے ملک، انقلاب اسلامی ، ایرانی قوم اور علمی ماحول کو عزت و آبرو عطا کی ہے اور وہ معنوی اقدار کے اعلی ترین درجات تک پہنچ گئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے توسط سے ان ممتاز دانشوروں کی شہادت کو ملک میں پرتلاش دانشوروں کی علمی بلندیوں کی طرف حرکت اور علمی پیداوار کا مظہر قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کے اہلخانہ کی استقامت و صبر و پائداری کو ملک کے لئے عظیم فخر کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: فداکاریوں ، جانفشانیوں اور ناحق خون بہنے کے سلسلے میں اللہ تعالی کا عظیم اجر و ثواب ہے جو سب سے بڑی تسلی و تشفی ہے اس کے ساتھ اس سنگین حادثے کے برداشت کرنے میں عوام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی تسلی و تشفی کے اچھے اقدام انجام دیئےگئے ہیں اور آپ کا صبر و تحمل بھی اللہ تعالی کی رحمت نازل ہونے کا موجب ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں دانشور شہیدوں کے اہلخانہ کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: آپ ان کے علمی اور معنوی راستہ پر گامزن رہیں اور اس سرزمین کے جوانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے درخشاں چراغ بنے رہیں۔