ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں:

آیت اللہ شاہرودی تینوں قوا کے درمیان روابط کو سازگار بنانے اور اختلاف حل کرنے کی کونسل کے سربراہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آیت اللہ سید محمود شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان اختلاف حل کرنے اور روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

تینوں قوا کے درمیان اختلاف حل کرنے اور روابط کو سازگار بنانےکی اعلی کونسل کی تشکیل بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 7 کی روشنی میں کی گئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ جناب آقائ سید محمود ہاشمی شاہرودی دامت برکاتہ

تینوں قوا کے درمیان اختلاف حل کرنے اور روابط کو سازگار بنانےکی اعلی کونسل کی تشکیل بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 7 کی روشنی میں کی گئی ہے جس کا مقصد تینوں قوا کے درمیان  روابط کو سازگاربنانے اوراختلاف حل کرنے کے سلسلے میں مشاورتی کام ہوگا۔ اس کونسل کے اراکین میں جناب عالی، جناب حجۃ الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد، سید مرتضی نبوی، عباس علی کد خدائی اور سید صمد موسوی خوشدل  شامل ہیں جنکو پانچ سال کی مدت کے لئے اس کونسل میں مقرر کیا جاتا ہے اس کونسل کی سربراہی حضرت عالی کے دوش پر رہےگی۔

اعلی حکام کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایکدوسرے کے ساتھ باہمی روابط کو سازگار بنانے اور ممکنہ اختلاف کو دور کرنے کے لئےمذکورہ کونسل کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ، اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کی توفیق کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

3مرداد ماہ 1390

700 /