ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمعرات کے دن اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمدرضا ناصری کو صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ اور یزد کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محمد رضا ناصری دامت افاضاتہ

یزد کے سابق امام جمعہ مرحوم و مغفور حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محمد علی صدوقی  کو خراج تحسین ، مرحوم کی گرانقدر دینی و سماجی خدمات پر شکریہ اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے جنابعالی کوجو علم و عمل کے زیور سے آراستہ ہیں یزد کے تاریخی ، کہن اور پرافتخار شہر کا امام جمعہ اور صوبہ یزد میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔جنابعالی کی دینی  ، سماجی اور علمی خدمات کے لئےصوبہ کے وفادار، مؤمن عوام، پرنشاط اور انقلابی جوان ، قدیم اور تاریخی حوزہ علمیہ جس کی پیشانی پر ممتازعلماء کے نام درخشاں ہیں اور صوبہ و شہر میں تلاش و کوشش کے ماحول کے پیش نظر شاندار مواقع موجود ہیں امید ہے کہ یہ امور بہترین شکل میں انجام پذیر ہونگے اور جنابعالی عوام کے خدمتگزار ، جوانوں کے مہربان باپ اور حکام و حوزہ علمیہ کے ناصر و مددگار کی حیثیت سے خیر و برکت کا موجب اور اللہ تعالی کی توفیقات، عزیزعوام ، علماء کرام اور حکام کے تعاون ، ہمدلی اور ہمدردی سے بہرہ مند ہونگے، انشاء اللہ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

6/مرداد/1390

700 /