ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ع؛د سعید فطر کا اعلان :

بروز بدھ مطابق 9 شہریور ، پہلی شوال اورعید سعید فطر کا دن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل نو شہریور پہلی شوال اورعید سعید فطر کا دن ہے۔

اطلاعیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رمضان المبارک میں عزیز قوم کی عبادات و بندگی کے قبول ہونے کی تمنا کے ساتھ  ایران کے شریف عوام کو اطلاع دی جاتی ہے، کہ  ملک کے مختلف حصوں سے با وثوق اور معتبر رپورٹیں موصول ہوئی ہیں اور منگل کے دن 29 رمضان المبارک برابر 8 شہریور 1380 ہجری شمسی مطابق 30 اگست 2011ء  کو غروب کے وقت شوال المکرم کا چاند رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لئے ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بدھ  نو شہریور کو عید سعید فطر کا دن ہوگا۔ اس موقع پر ایران کی عزیز قوم اور تمام مؤمن بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے اور ملک بھر میں عید سعید فطرکی نمازادا کی جائے گی۔

700 /