ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے اپنے پیغام میں تجلیل کی:

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نےشہداء کے مقام و منزلت اورایثارگروں کے اہلخانہ کے شاندار صبر و استقامت پر تجلیل کی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (جمعرات) دفاع مقدس کے ایثارگروں و شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت نیزمسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کواپنے ایک پیغام میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم  

ہفتہ دفاع مقدس در حقیقت انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے مکر و فریب اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ دشمنی وعناد رکھنے والےعناصر کے مقابلے میں ایرانی قوم کی مجاہدت اور عظمت کا شاندار مظہر ہے میں اس موقع پر سرافرازو  سربلنداورعالی مقام شہدوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے بہشت بریں میں اعلی ترین درجات طلب کرتا ہوں، ان کے اہلخانہ کا دل کی گہرائیوں سےادب و احترام کرتا ہوں جنھوں نے اپنے بے مثال صبر و استقامت کے ذریعہ تاریخ میں ایرانی قوم کے چہرے کو درخشاں اور تابناک بنادیا ہے۔

آج ملک کی ترقی و درخشاں پیشرفت اور عالم اسلام کی بیداری میں اس کے عمیق اثرات کے ذریعہ ہمارے شہیدوں کی قربانی اور مجاہدت کی عظمت و اہمیت ایک بار پھر آشکارو نمایاں ہوگئی ہے۔ ہم خداوند حکیم و قدیر کے سپاس گذار ہیں کہ ہمارے شہیدوں کا خون ضائع و بربادنہیں ہوا  اور ان کی فداکاریوں نے امت اسلامی کو نئی روح و جاں عطا کی ہے  ہم سب کو اللہ تعالی کے آشکار اور پنہاں الطاف وعنایات پر شکر ادا کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس میں دائمی اضافہ کی درخواست کرنی چاہیے اور اس  سلسلے میں اپنی ذمہ داری کوحسن و خوبی کے ساتھ انجام دینے کی توفیق طلب کرنی چاہیے اور حضرت ولی عصر(ارواحنا فداہ) کے قلب مقدس، شہیدوں کی ارواح پاک اور حضرت امام (رہ) کی روح مطہرکے ہم سب سے راضی اور خوشنود رہنے کی امید کرتا ہوں۔  

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

31 / شہریور/ 1390   

700 /