رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( جمعرات) صوبہ کرمانشاہ کی بعض فداکار خواتین منجملہ بعض 70 فیصد جانباز خواتین سے ملاقات کی اور صبر و استقامت اور سرافرازی کے ان اعلی نمونوں کی دلجوائی اور احوال پرسی کی۔
صفاو صمیمیت سےسرشار اس معنوی ماحول میں صوبہ کرمانشاہ کی فداکار خواتین نےاسلام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری، عشق و محبت کا اعلان کیا رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی خواتین کے ایمان و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی وفاداری و فداکاری کے بدلے میں اللہ تعالی کے عظیم اجر و ثواب کو ان کے لئے اور ان کےاہلخانہ کے لئے بہترین ہدیہ قراردیا۔