رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ ذرائع ابلاغ اورصاحب مناصب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور معظم لہ کے دفتر سے منتسب ایسے مطلب کو شائع کرنے سے بالکل پرہیز کریں جوغیر رسمی اور غیر واقعی طریقہ سے شائع ہوئے ہوں۔
اطلاعیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
رہبرمعظم انقلاب اسلامی اور معظم لہ کے دفتر سے منتسب مطالب کے سلسلے میں یاددہانی کے باوجود پھر عام نشریات میں بنیادی آئین سے متعلق اہم اور حساس مباحث کے بارے میں بے بنیاد اور غیر واقعی اظہارات سامنے آئے ہیں جو افسوس کا باعث بنے ہیں لہذا ذرائع ابلاغ اور صاحبان مناصب سے امید کی جاتی ہے کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور معظم لہ کے دفتر سے منتسب غیر واقعی اور غیر رسمی مطلب کو شائع کرنے سے پرہیز کریں گے۔
رابطہ عامہ دفتر مقام معظم رہبری
17/8/1390