ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزيتی پیغام :

شہادت اللہ تعالی کی توفیق ، برکت کا باعث اور اعلی عروج ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے سپاہ پاسداران کے جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں  بالخصوص میجر جنرل شہید حسن مقدم کی ششہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  فرمایا: ممتاز اور مایہ ناز افراد کی کوششوں کی محصول اب شجاع و دلیر اور جہادی مردوں کے ہاتھ میں ہے اور اس مجموعہ میں تربیت پانے والے افراد اس نورانی راہ پر گامزن رہنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک ریسرچ سینٹر اور تحقیقاتی مرکز میں خونی حادثہ رونما ہوا جس  میں اس ادارے کے بعض ممتاز افراد منجملہ اعلی ترین سردار، ممتاز ماہر اور زہد و تقوی سے آراستہ شخصیت میجر جنرل حسن مقدم  شہید ہوگئے یہ واقعہ انتہائی المناک ، تلخ اور غمناک تھا۔

ان دلیر مردوں نے ہمیشہ پختہ عزم و ارادہ  اور سینہ تان کر دفاع مقدس اور اس کے بعد رونما ہونے والےخطرات کا مقابلہ کیا اور انھوں نے کبھی بھی تھکاوٹ کا احساس نہیں کیا بیشک شہادت ان کی سب سے اعلی اور سب سے بڑی تمنا اور آرز وتھی، لیکن ایسے عظيم ، شجاع اور دلیر افراد کے فقدان پر  ہر ملک و قوم کو رنج و غم اور افسوس ہوتا ہے ۔ ہم سب ان عزیز شہیدوں کے غم میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی و ہمدلی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ  ان دلیر مردوں کی تلاش و کوشش کا نتیجہ اور محصول اب جہادی مردوں کے ہاتھ میں ہےاور اس مجموعہ میں تربیت پانے والے افراد ان کے نورانی راستے پر گامزن رہنے کی بھر پور صلاحیت  و توانائی رکھتے ہیں۔

میرے عزیزو؛ اللہ تعالی کے بے پناہ فضل و کرم پر امید و توکل اور شہیدوں کی ارواح سے استمداد کے ذریعہ اپنی ہمت و تلاش کو دوچنداں کریں تاکہ سب  لوگ اچھی طرح جان لیں کہ شہادت ہمارے لئے اللہ تعالی کی توفیق ، فراواں برکت اور  اعلی عروج کا باعث ہے۔

میں ان شہیدوں کے پسماندگان ، دوستوں اور ساتھیوں کو دل کی گہرائی سے تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

25/ آبان/ 1390

700 /