رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے (کل منگل کی رات ) شہید حسن تہرانی مقدم کے گھر پر حاضر ہو کران کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید حسن تہرانی مقدم کے اہل خآنہ سے ملاقات میں شہید کی گرانقدر ہمت و تلاش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان فعال افراد کے اہلخانہ ان کے اجر و ثواب میں برابر کے شریک ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کے اہل خانہ کے صبر و تحمل کو آخرت کے لئے گرانقدر ذخیرہ قراردیتے ہوئے فرمایا: شہداء کے عزم و ہمت کے راستے پر ملک و انقلاب ترقی و پیشرفت کے ساتھ گامزن رہیں گے۔