ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام:

مجرمانہ اقدام کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے جوان سائنسداں شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجی نظام کی مرضی کے برخلاف پوری طاقت، قوت  اور قدرت کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہے گی ، اوراس مجرمانہ فعل کی منصوبہ بندی اور اس  میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جوان ، ممتاز اور ماہرسائنسداں شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت سے علم و دانش کے دوستداروں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت و ترقی  کا پختہ عہد رکھنے والوں کے دل پر غم کی ایک اور چوٹ لگی ہے۔ہم سب اس  مظلوم ، ممتاز اور سرافراز جوان کے والدین ، ہمسر اور فرزند کے ہمراہ اس کے غم میں شریک ہیں۔

اس بزدلانہ قتل کا منصوبہ  بنانے اوراس کا ارتکاب کرنے والے کبھی بھی اپنے اس سفاک،شرمناک ، پلید اور مجرمانہ فعل کا اعتراف کرنے کی ہمت نہیں کریں گے وہ  بین الاقوامی سطح پر دیگر حکومتی جرائم کی طرح اس کی ذمہ داری بھی ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ سی آئی اے اور موساد کے منصوبے اور تعاون کے ساتھ یہ قتل انجام دیا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی مؤمن قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کے سلسلے میں امریکی اور صہیونی سرپرستی میں عالمی سامراجی طاقتیں  اپنے شوم منصوبوں میں بالکل ناکام ہوچکی ہیں اوراسی لئے اب انھوں نے سائنسدانوں کو قتل کرنے کے لئےدہشت گردانہ کارروائیوں کا سہارا لیا ہے۔

دشمن کواپنے اس مجرمانہ اور پلیدعمل میں بھی شکست و ناکامی کا سامنا کرنے پڑےگا اور وہ اپنے شرپسند اور پلید مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوجائے گا۔ شہید مصطفی جیسے غیور اور مؤمن جوانوں کی ہمت کی بدولت علم ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت سرعت اور برق رفتاری کے ساتھ جاری رہےگي ، آج ایران کی سائنسی ترقی کسی شخص اور فرد سے وابستہ نہیں ہے کیونکہ یہ ترقی قوم کی تاریخی تحریک اور پختہ  عزم پراستوار ہے۔

ہم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجی نظام کی مرضی کے برخلاف پوری طاقت، قوت  اور قدرت کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ اور ہم اپنی عظیم قوم کی رشک آور ترقی و پیشرفت کو دشمنوں اور معاند طاقتوں کے رخ پر ملیں گے ، البتہ اس مجرمانہ فعل کی منصوبہ بندی اور اس  میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

میں اس عزیز کی شہادت کو اس کے والدین، ہمسر، فرزند ، ملک کی یونیورسٹیوں  سے منسلک علمی شخصیات ، علم و دانش سے دوستی رکھنے والے اور وسیع علمی تحریک سے عہد کرنے والے تمام افرادکو مبارک باد اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگآہ سے ان کے لئے صبر و تحمل اور اس عزیز شہید کے لئے بلندی درجات طلب کرتا ہوں اور شہید علی محمدی ، شہید شہریاری اور شہید رضائی نژاد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

22/ دیماہ / 1390

700 /