پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک کے بعض اعلی حکام، عوام کے مختلف طبقات ، پچیسویں عالمی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں اور اسلامی ممالک کے سفراء نے آج صبح(بروز جمعہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع)کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور اس دن کو طول تاریخ میں انسانیت کی سب سے بڑي عید قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کی عظیم شخصیت اور ان کے وجود مبارک کے مختلف پہلوؤں سے سبق حاصل کرنے کے ذریعہ امت اسلامی حقیقی عزت ، عظمت ، کرامت اورمعنوی و مادی سعادت تک پہنچ سکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام (ص) کو علم ، امانتداری، عدالت و انصاف ، اخلاق حسنہ، رحمت اور اللہ تعالی کے وعدوں پر اطمینان کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: بشریت اپنی زندگی میں تمام مادی پیشرفتوں اور تبدیلیوں کے باوجود ہمیشہ طول تاریخ میں ان اعلی اقدار اور صفات کے پیچھے رہی ہےاور آج امت اسلامی کو ان خصوصیات کی دوسروں سے بہت زيادہ ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان ایکدوسرے کے ساتھ صبر و تحمل اور برادرانہ رفتار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے وعدوں پر اعتماد اور اطمینان امت اسلامی کے لئے آج ایک اور ضرورت ہے۔کیونکہ اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ دباؤ کے مقابلے میں مجاہدت ، تلاش و کوشش ، استقامت اور اسی طرح دنیاوی شہوات اور مال و مقام کے مقابلے میں پائداری کے ذریعہ انسان ہدف اور مقصد تک پہنچتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام (ص)کی مدینہ میں دس سالہ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر چہ اس حکومت کی عمر مختصر تھی لیکن اس کی ایسی بنیاد رکھی گئی جو طویل صدیوں سے بشریت کی مادی و معنوی ترقی و پیشرفت اور علم و تمدن کے لئے بلند اور روشن مینار رہی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اتحاد و یکجہتی کو امت اسلامی کی ایک اور اہم ضرورت قراردیا اور علاقہ میں عوامی انقلاب اور قوموں کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں جاری انقلابات ،حالات اور اسی طرح امریکہ کی مسلسل پسپائی ،عقب نشینی اور اسرائيل کی غاصب حکومت کی روز افزوں کمزوری امت اسلامی کے لئے بہترین موقع ہے اور اس موقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اللہ تعالی کے لطف و کرم ،امت اسلامی کی ہمت،، ممتاز علمی ماہرین ، سیاسی اور دینی شخصیات کے تعاون سے یہ تحریک جاری رہےگی اور امت اسلامی اپنی عزت و عظمت کی بلندی تک ایک بار پھر پہنچ جائےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادف (ع) کی ولادت باسعادت اور انقلاب اسلامی کے تقارن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ انقلاب، پیغمبر اسلام (ص) کی تاریخ میں عظیم حرکت کے ثمرات میں سے ہے اور انقلاب اسلامی در حقیقت اسلام کے لئے حیات نو ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جس دور میں تسلط پسند طاقتیں یہ تصور کرتی تھیں کہ انھوں نے اپنے تسلط سے اسلام اور معنویت کی پیشرفت کی تمام راہیں ختم کردیں ہیں تو اچانک و ناگہاں انقلاب اسلامی کی تاریخی ، پائدار اور عظيم صدا بلند ہوئی جس کی وجہ سے دشمن وحشت میں پڑ گئے اور آگاہ و بابصیرت انسانوں اور دوستوں کی امیدوں میں اضآفہ ہوگیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی آواز کو خاموش کرنے کے لئےتسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی پیچیدہ اور مختلف سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی تمام سازشوں اور دباؤ کے باوجود، امام خمینی (رہ) کی رہبری کی برکت اور ایرانی قوم کی استقامت کی وجہ سے انقلاب اسلامی باقی رہا، انقلاب کو فروغ ملا اور انقلاب کی طاقت و قدرت میں روز افزوں اضافہ ہوگیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) کے معین کردہ اہداف کی جانب انقلاب کی مستمر حرکت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم حضرت امام (رہ) کی راہ پر وفاداری ، استقامت اور مشکلات کو برداشت کرکے اپنے عزم و ارادہ کے ساتھ دشمن کی سازش پر غالب ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے روز افزوں فروغ اور استحکام کو اسلام اور پیغمبر اسلام (ص)کی عظیم حرکت کا ثمرہ قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ 33 برسوں میں ایرانی قوم کی جد وجہد، تلاش و کوشش ، تحرک، استقامت اور مجاہدت ایک گرانقدر تجربہ اور عبرت ہےجو امت اسلامی اور قوموں کی نگآہوں کے سامنے ایک بورڈ کے مانند ہے۔
اس ملاقات کے آغاز میں صدر احمدی نژاد نےاپنے خطاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور تاریخ میں تمام حریت پسند تحریکوں اور اصلاح پسند حرکتوں منجملہ انقلاب اسلامی کو اللہ تعالی کے انبیاء (ع) بالخصوص خآتم النبیین (ص) کی عظيم تحریک کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام (ص) توحید کا علم بلند کرنے، حقیقی اقدار کی ترویج، ظلم و جور ، جہل اوربرائیوں کو دور کرنے،اور اخلاق و عدالت کی حاکمیت قائم کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے اور انقلاب اسلامی ایران در حقیقت اسی حرکت کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
صدر احمدی نژاد نے علاقہ میں جاری حالیہ تحریکوں کو بھی پیغمبر اسلام (ص) کی عظيم تحریک کی کڑي قراردیتے ہوئے کہا: علاقہ کے حالیہ حالات سرعت کے ساتھ ایک عظيم انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوجائیں گے،جس کی بدولت دنیا پر توحید کی حکومت قائم ہوجائے گی اور دنیا ،ظالموں اور صہیوینوں کے شر اور مصیبت سے محفوظ ہوجائےگی ۔
اس ملاقات کے اختتام میں 25ویں عالمی وحدت کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ قریب سے گفتگو اور ملاقات کی۔