ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی:

معاشرے میں وقف کی سنت کو زیادہ سے زيادہ فروغ دینا چاہیے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح  ( بروزمنگل ) ادارہ اوقاف اور امور خیریہ کے سرپرست و نمائندہ ولی فقیہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں وقف کو ممتاز دینی ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کو وقف کی طرف تشویق کرنے اور وقف شدہ اموال میں واقف کے حق کو صحیح ادا کرنے کے ذریعہ معاشرے میں زيادہ سے زيادہ  وقف کی ترویج کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: وقف کے بارے میں سب سے زيادہ اہم مسئلہ امانتداری سے عمل کرنے کا مسئلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےوقف کے دائرے کو وسیع قراردیتے ہوئے فرمایا: اسوقت وقف کے لئے متعدد میدان موجود ہیں جن میں صحت ، طبابت، تعلیم و تربیت ، ریسرچ و تحقیق، جدید علوم ، ماحولیات اور ماڈرن شکل میں دین کی ترویج شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےتمام اداروں میں اعلی حکام کی نچلی سطح پر مسلسل نظارت و نگرانی کو بہت ہی ضروری اور اہم قراردیتے ہوئےفرمایا: اس نظارت و نگرانی کا مطلب یہ ہے وقف جیسے سب  اہم موضوع میں ذمہ داری صحیح اور کامل شکل میں انجام پذیر ہو،اور خدانخواستہ غفلتیں اور لغزشیں ذمہ داریوں کے ناقص انجام پانے اور کاموں کے ناتمام ہونے کا با‏عث قرار نہ پائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  ادارہ اوقاف و امور خیریہ کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی اور اس مجموعہ میں کام کرنے والے اعلی اہلکاروں اور کارکنوں کی زحمتوں اور کوششوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

700 /