ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

بجنورد کے نئے امام جمعہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ ابو القاسم یعقوبی کو بجنورد شہر کا نیا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شی‍خ ابو القاسم یعقوبی دامت توفیقاتہ

اب جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج حبیب اللہ مہمان نواز نےاس علاقہ میں ایک طویل عرصے تک انقلاب اسلامی کے فروغ اور اس علاقہ کے عوام کی دینی اور ثقافتی میدان میں گرانقدرخدمات انجام دینے کے بعد اور جسمانی کمزوری  کی وجہ سے امامت جمعہ کی ذمہ داری کو تحویل دیدیا ہے لہذا میں جناب عالی  کوعلم و عمل کے زیور سے آراستہ و پیراستہ ہونے کی وجہ سے بجنورد شہر کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں ۔

علاقہ میں موجود عظیم دینی اور معنوی ظرفیتوں کی وجہ اس علاقہ میں مختلف ادوار میں ہمیشہ ممتاز اور عظیم علماء اور اعلی شخصیات کی تربیت جاری رہی ہے، لہذا اس علاقہ کی توانائیوں اور صلاحیتوں کے پیش نظر اور مؤمن و متدین جوانوں  پر اعتماد کرتے ہوئے عوام کے مختلف طبقات کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور اسلامی ثقافت اور دینی معارف کو آگے بڑھانے کے لئے مفید پروگرام مرتب کرکے ان کو نافذ کرنے کا اہتمام کریں۔

بجنورد کے انقلابی، متدین اور مؤمن عوام ، علماء، اسلامی ماہرین، ممتاز شخصیات، علاقائي حکام اور تمام ادارے آپ کو اس اہم امرکی پیشرفت میں اپنا تعاون فراہم کریں گے، انشاء اللہ۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سےجناب عالی کے لئے سعادت  اور اس علاقہ کے لوگوں کا سرانجام نیک طلب کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای

28/تیرماہ/ 1391

700 /