سبط اکبر ، کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے فارسی زبان و ادب کے بعض اساتید اور شاعروں نے ملاقات کی ۔ رہبر معظم نے اس ملاقات میں قافلہ شعر کی رفتار میں سرعت، دقت اور صحیح سمت میں حرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس حرکت کے استمرار کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایرانعالمی تمدن و ثقافت بالخصوص علاقائی تمدن و ثقافت کو ایک بار پھر گرانقدر ہدیہ عطا کرےگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شعرشاعرانہ احساسات بیان کرنے کا ایک ظرف ہے جسے اسکے علاوہ گرانقدر اقدار کی خدمت میں ہونا چاہیے اور شاعر کو اپنی ذمہ داری اور وظیفہ پر عمل کرتے ہوئے اس عظیم الہی نعمت کو دین ، اخلاق،انقلاب اور معرفت کے فروغ کی خدمت میں قرار دینا چاہیے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں مضمون کی خلاقیت اور ذوق و ولولہ کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: شعر دینی معرفت و عوامی اخلاق اورقوم کی انقلابی حرکت کی خدمت کرسکتا ہے اور یہ کام ایک انقلابی ، اخلاقی اور معرفتی شعریا دو انقلابی بیت کے ذریعہ محقق ہوجاتا ہےاثر انداز ہوسکتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں مناسب لفظ ، مضمون کی تیاری اور لطیف شاعرانہ احساسات کے تین اہم ارکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شعر کا قالب ملک کے موجودہ مسائل کے بارے میں بے تفاوت نہیں رہ سکتا اور نہ ہی انھیں نظر انداز کرسکتا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں عظیم ظلم اور ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کے بہیمانہ قتل کوملک کے موجودہ مسائل اور حقائق قراردیتے ہوئے فرمایا: سامراجی محاذ اپنی تمام سیاسی،تبلیغاتی اور تشہیراتی توانائیوں کے ساتھ ایرانی قوم کے مد مقابل کھڑا ہے اور ایرانی قوم بھی استقامت کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہ قومی مسئلہ انقلابی اور متعہد شاعر کی نظر سے دور نہیں رہنا چاہیے کیونکہ حق و باطل کے معرکہ میں مؤقف کا واضح ہونا ضروری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلط کردہ جنگ کے مسائل اور ملک پر دشمن کے تسلط کے بارے میں بعض وطن پرست افراد کی عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہی لوگ ملک کے بنیادی مسائل، اخلاق اور دین کے بارے میں غیر اخلاقی حرکتوں کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ دشمن کی معاندانہ رفتار کے بارے میں کسی قسم کا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام میں سفارش کرتے ہوئے فرمایا: جو لوگ حق اور معنویت کے محاذ میں اپنا ہنری سرمایہ خرچ کرتے ہیں انھیں ہمیشہ اپنی نگرانی رکھنی چاہیے اور حق کی راہ میں استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس ملاقات کے آغاز میں بعض شعراء نے دینی،انقلابی، سماجی اور اسلامی بیداری کے موضوعات پر اپنے اشعار پیش کئے۔ |