خبریں
رہبر انقلاب اسلامی سے نجف آباد کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نجف آباد سے آئے ہوئے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اپنی اہم گفتگو میں " شدت پسند اور اعتدال پسند" کی اصطلاح کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے اور تمام افراد خاص طور پر اعلی حکام اور سیاستدانوں کو انتخابات کے زمانے میں دشمن کی جانب سے جھوٹی دو جہتی فضا قائم کرنے کی سازش کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ تمام افراد کہ جو اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و وقار سے محبت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جمعے کے دن منعقد ہونے والے انتخابات میں ضرور شرکت کریں اور اس دن دنیا دیکھے گی کہ ایرانی عوام کس طرح اپنی عشق و محبت کی بنا پر ووٹ دینے کے لئے نکلتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے عمدہ سیاسی تعلقات اور دونوں ملکوں کے مختلف موضوعات خاص طور پر دینی اور مذہبی اشتراک پائے جانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی معارف کی ترویج اور دینی مناسک اور رسومات کا احترام کئے جانے سے حکومت کو رائے عامہ کی جانب سے پذیرائی ملے گی اور پابندیوں کے مقابلے میں عوامی پشت پناہی کا سبب بنے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی سے مشرقی آذربائیجان کے شہریوں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مشرقی آذربائیجان کے مکتلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اس سال گیارہ فروری کی ریلیوں میں ایران کی عظیم ملت کی بھرپور شرکت کو عوام کے عزم راسخ، استقامت اور بیداری سے تعبیر کرتے ہوئے اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے انتخابات ملت کی بیداری کا مظہر، نظام کا دفاع، استقامت اور قومی عزت ہے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی ہر انداز میں اور بصیرت و دانائی کے ساتھ شرکت دشمن کی خواہشات کے برعکس عمل کرنے کے مترادف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے گھانا کے صدر جان درامانی ماھاما کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گھانا کے صدر جان درامانی ماھاما سے ملاقات میں افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں انقلاب کے ابتدائی دور سے لے کر ایران کی مثبت اور جانبدارانہ نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں ایران اور افریقا کے روابط کے مخالف اور اسی طرح بہت ساری جنگوں اور جھڑپوں کے آغاز اور دہشتگرد گروہوں کو تقویت پہچانے کا سبب ہیں لیکن ان تمام مشکلات کا علاج آزاد ممالک کے ایک دوسرے سے نزدیک ہونے اور ایک دوسرے سے تعاون میں ہے
رہبر انقلاب اسلامی سے یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس کی ملاقات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں پائے جانے والے متضاد نظریات اور مفادات سے متعلق یونانی وزیر اعظم کے اظہار خیال کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یورپ کے سلسلے میں یہ اعتراض بجا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت یورپ امریکہ سے الگ اپنا آزاد موقف نہیں رکھتا، لہذا یورپی ممالک کو چاہئے کہ اپنی اس کمزوری کو دور کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں 11 فروری کو ملت ایران کی دو معنی خیز عیدوں کا دن قرار دیا اور جشن انقلاب کے دن گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی نمایاں اور دشمن شکن شرکت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ چھبیس فروری کے دن انتخابات میں بھی عوام کی ہمہ گیر شرکت ایک نئی روح کی طرح ایران اور اسلامی نظام کی عزت و اقتدار کی ضامن بنے گی اور غدار اور بہانے باز دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب کر دیگی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام
میری آج کی گفتگو ہمہ گیر احساس ذمہ داری پر مبنی ہے/ آپ ہمت اور عزم کریں کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں سستی نہ کرے
رہبر انقلاب اسلامی سے امریکی مرینز کو گرفتار کرنے والی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ٹیم میں شامل جوانوں سے ملاقات
آپ کا یہ کام بہت اچھا، بروقت اور پرکشش تھا، اور اس واقعے کو خدائی امر کہنا چاہئے
رہبر انقلاب اسلامی سے چین کے صدر کی ملاقات
پچیس سالہ رابطے کی اسٹریٹجی ایک صحیح اور حکمت آمیز امر ہے/ امریکا کی پالیسیاں سے زیادہ معاندانہ ہیں
رہبر انقلاب اسلامی سے الیکش کمیشن کے اراکین کی ملاقات
شفاف انتخابات کے آداب اور عناصر کی تشریح/ قانون کا احترام اور رعایت، قانونی اداروں کی توہین نہ کرنا ضروری ہے/ دشمن کی اس خلاف ورزی کے جواب میں حکام کو بھی چاہئے کہ تمام میدانوں میں اسی انداز سے عمل کریں
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایٹمی مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں صدر مملکت کے خط کا جواب
ظالمانہ پابندیوں کے سامنے ملت ایران کی استقامت اور مقابل فریق کی عقب نشینی پر خوشی کا اظہار/ یہ کامیابی استقامت اور پامردی کا نتیجہ ہے/ استقامتی معیشت کے تحت مسلسل اور عقلمندانہ جدوجہد میں ملک کے اقتصادی مسائل کا حل موجود ہے/ امریکہ کی مکاری اور وعدہ خلافی سے غفلت نہ برتی جائے
رہبر انقلاب اسلامی سے قم المقدسہ سے آئے ہوئے ہزاروں افراد کی ملاقات
دشمن کا اصلی ہدف انقلاب کی بقا کو نقصان پہچانا ہے/ تمام افراد حتی وہ بھی کہ جو رہبری اور نظام کو نہیں مانتے انتخابات میں شرکت کریں
رہبر انقلاب اسلامی سے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ کی ملاقات
افغانستان میں " قومی وحدت" اس ملک کی مشکلات کا اہم ترین حل ہے/ امریکی اب بھی افغانستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آرہے
رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر سے آئے ہوئے ائمہ جمعہ کی ملاقات
حقوق العباد کے مختلف زاویوں پر گفتگو/ بعض افراد نے ۲۰۰۹ کے انتخابات میں اپنے منحرف بیانات سے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا/ امریکی انتخابات کو للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے درس خارج فقہ میں عالم مومن و مظلوم شیخ نمر کی شہادت پر مذمتی بیان
اس میں کوئی شک نہیں کہ دست انتقام الہی بہت جلد سعودی سیاستدانوں کے گریبانوں تک پہنچے گا/ آزادی، انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی کرنے والوں کی خاموشی اور سعودی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید/ دنیا اس مسئلے کے بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرے
رہبر انقلاب اسلامی سے عوام، اعلی حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء کی ملاقات
امت مسلمہ جدید اسلامی تمدن کی بنیاد رکھے/ امریکیوں کے اہل سنت کی حمایت اور اہل تشیع کی مخالفت میں دیئے گئے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں/ عالم اسلام کیوں اس مومن شیخ مصلح تقریبی کے خلاف رونما ہونے والے اندوہناک واقعہ برپا کیا جائے اور ایک ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کیا جائے اور اسکے فرزندوں کو بھی شہید کردیا جائے لیکن دنیائے اسلامے پر خاموش تماشائی بنی رہے/ صدر مملکت: ۹ دی ملت ایران کی جانب سے قانون اور ولایت فقیہ کے دفاع کا دن تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا یورپی جوانوں کے نام خط
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مغربی ممالک کے جوانوں کے نام اپنے خط میں فرانس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو باہمی مشاورت اور چارہ جوئی کے لئے زمینہ قرار دیتے ہوئے اور دنائے اسلام کے خلاف بعض بڑی طاقتوں کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت کے اثرات، اسرائیل کی غاصب حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت اور دنیائے اسلام پر گذشتہ چند سالوں کے دوران ضرر رساں یلغاروں کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ میں آپ جوانوں سے تقاضا کرتا ہوں کہ آپ لوگ درست شناخت اور غور و خوض کی بنیاد پر اور تلخ تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی دنیا کے ساتھ عزت پر مبنی اور صحیح اشتراک عمل کی بنیاد رکھنے کی تیاری کریں
رہبر انقلاب اسلامی سے بحریہ کے افسروں اور کمانڈروں کی ملاقات
افرادی قوت اور اچھی مینجمنٹ خوب معجزہ گر ہوتی ہے/ سمندر دشمن کے خلاف طاقتور صف آرائی کا میدان
