ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

حجاج کرام کے نام پیغام
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم اللّه الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین و علی التابعین لهم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سے مملو دلوں پر، محو ذکر زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آستانہ اشرفیہ کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم نے روس کے عالمی مقابلوں میں قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
رہبر معظم نے روس کے عالمی مقابلوں میں قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں روس کے عالمی مقابلوں ایران کی قومی ٹیکوانڈو کے عالمی چمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قومی ٹیکوانڈو ٹیم کے ارکان کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ سید ہاشم نجف آبادی کی یاد میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ سید ہاشم نجف آبادی کی یاد میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے جامع ، عامل اورمراقب عالم دین مرحوم آیت اللہ حاج سید ہاشم نجف آبادی ( آیت اللہ خامنہ ای کے جد مادری) کی یاد میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں اس عالم ربانی کی تجلیل کو شائستہ اقدام قراردیا اوراس متقی و پارسا مفسر و فقیہ کی حدیثی اور قرآنی کوششوں اوران کی شخصیت کے بعض پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پر خطر اور دشوار میدانوں میں دین کے امر پر اہتمام ، مسجد گوہر شاد میں مشہد کے علماء کی مجاہدت میں شمولیت ان کی زندگی کے ممتاز اور نمایاں خصوصیات اور نقاط تھے جس کی بنا پر رضا خانی اداروں کی طرف سے ان کے لئے جیل اور تبعید کی سختیوں کا تحمل ایک قہری نتیجہ شمار ہوتا تھا۔
رہبر معظم کا عالمی چیمپئن بننے پر قومی آزاد کشتی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم کا عالمی چیمپئن بننے پر قومی آزاد کشتی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی آزاد کشتی کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور ٹیم کے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1394 کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1394 کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی قوم اور نوروز منعقد کرنے والی تمام اقوام کو نوروز اور نئے سال کی آمد پرمبارکباد پیش کی اور نئے سال کو حکومت ، قوم ، ہمدلی اور ہمزبانی کے نام سے موسوم کیا۔
رہبر معظم کا یورپ میں اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم کا یورپ میں اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔
رہبر معظم کا یورپ اور امریکہ کے تمام جوانوں کے نام پیغام
رہبر معظم کا یورپ اور امریکہ کے تمام جوانوں کے نام پیغام
فرانس کے حالیہ واقعات اور بعض دوسرے مغربی ممالک میں اس جیسے واقعات نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے بارے میں براہ راست آپ سے بات اور گفتگو کروں۔ میں آپ جوانوں کو اپنا مخاطب قراردیتا ہوں ؛ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں آپ کے والدین کو نظر انداز کررہا ہوں ، بلکہ اس لئے کہ میں آپ کی قوم اور آپ کے ملک کی زمام آپ کے ہاتھوں میں دیکھ رہا ہوں نیز حقیقت یابی کی حس کو آپ کے دلوں کی گہرائی میں ہوشیار اور زندہ مشاہدہ کررہا ہوں ، اس تحریر میں میرا خطاب آپ کے سیاستدانوں اور حکومتی ارکان سے نہیں ہے کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ انھوں نے مکمل طور پر آگاہی کے ساتھ سیاست کا راستہ صداقت اور سچائی سے الگ کرلیا ہے۔

منتخب عناوین