
خبریں


رہبر انقلاب اسلامی کا چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام
میری آج کی گفتگو ہمہ گیر احساس ذمہ داری پر مبنی ہے/ آپ ہمت اور عزم کریں کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں سستی نہ کرے

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایٹمی مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں صدر مملکت کے خط کا جواب
ظالمانہ پابندیوں کے سامنے ملت ایران کی استقامت اور مقابل فریق کی عقب نشینی پر خوشی کا اظہار/ یہ کامیابی استقامت اور پامردی کا نتیجہ ہے/ استقامتی معیشت کے تحت مسلسل اور عقلمندانہ جدوجہد میں ملک کے اقتصادی مسائل کا حل موجود ہے/ امریکہ کی مکاری اور وعدہ خلافی سے غفلت نہ برتی جائے

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے درس خارج فقہ میں عالم مومن و مظلوم شیخ نمر کی شہادت پر مذمتی بیان
اس میں کوئی شک نہیں کہ دست انتقام الہی بہت جلد سعودی سیاستدانوں کے گریبانوں تک پہنچے گا/ آزادی، انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی کرنے والوں کی خاموشی اور سعودی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید/ دنیا اس مسئلے کے بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا یورپی جوانوں کے نام خط
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مغربی ممالک کے جوانوں کے نام اپنے خط میں فرانس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو باہمی مشاورت اور چارہ جوئی کے لئے زمینہ قرار دیتے ہوئے اور دنائے اسلام کے خلاف بعض بڑی طاقتوں کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت کے اثرات، اسرائیل کی غاصب حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت اور دنیائے اسلام پر گذشتہ چند سالوں کے دوران ضرر رساں یلغاروں کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ میں آپ جوانوں سے تقاضا کرتا ہوں کہ آپ لوگ درست شناخت اور غور و خوض کی بنیاد پر اور تلخ تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی دنیا کے ساتھ عزت پر مبنی اور صحیح اشتراک عمل کی بنیاد رکھنے کی تیاری کریں

سانحہ منیٰ: رہبر انقلاب اسلامی میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کردیا
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منی میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے بعد کہ جس میں مہمانان الہیٰ کی ایک کثیر تعداد جاں بحق ہوگئی، ایک پیغام جاری کرکے اس المناک سانحے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ سعودی حکومت پر فرض ہے کہ وہ اس تلخ حادثے کے سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے تقاضوں پر عمل کرے ضمنا بد انتظامی اور نامناسب اقدامات کہ جو اس حادثے کا سبب بنے انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ آپ نے اس موقع پر ملک میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حجاج کرام کے نام پیغام
بسم اللّه الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین و علی التابعین لهم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سے مملو دلوں پر، محو ذکر زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔

رہبر معظم کا غواص شہیدوں کی شاندار تشییع کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں دفاع مقدس کے 270 شہیدوں کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی عظیم اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آستانہ اشرفیہ کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ مہدی آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم نے روس کے عالمی مقابلوں میں قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں روس کے عالمی مقابلوں ایران کی قومی ٹیکوانڈو کے عالمی چمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قومی ٹیکوانڈو ٹیم کے ارکان کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ سید ہاشم نجف آبادی کی یاد میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے جامع ، عامل اورمراقب عالم دین مرحوم آیت اللہ حاج سید ہاشم نجف آبادی ( آیت اللہ خامنہ ای کے جد مادری) کی یاد میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں اس عالم ربانی کی تجلیل کو شائستہ اقدام قراردیا اوراس متقی و پارسا مفسر و فقیہ کی حدیثی اور قرآنی کوششوں اوران کی شخصیت کے بعض پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پر خطر اور دشوار میدانوں میں دین کے امر پر اہتمام ، مسجد گوہر شاد میں مشہد کے علماء کی مجاہدت میں شمولیت ان کی زندگی کے ممتاز اور نمایاں خصوصیات اور نقاط تھے جس کی بنا پر رضا خانی اداروں کی طرف سے ان کے لئے جیل اور تبعید کی سختیوں کا تحمل ایک قہری نتیجہ شمار ہوتا تھا۔
رہبر معظم کا عالمی چیمپئن بننے پر قومی آزاد کشتی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی آزاد کشتی کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور ٹیم کے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج سید روح اللہ خاتمی کی ہمسر مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا ثقافت وارشاد اسلامی کے وزیر علی جنتی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ثقافت و ارشاد اسلامی کے وزیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1394 کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی قوم اور نوروز منعقد کرنے والی تمام اقوام کو نوروز اور نئے سال کی آمد پرمبارکباد پیش کی اور نئے سال کو حکومت ، قوم ، ہمدلی اور ہمزبانی کے نام سے موسوم کیا۔

رہبر معظم کا صدر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین صدر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
