خبریں
رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی
ایرانی عوام شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کے احسانمند ہیں۔ دشمن اسلامی جمہوریہ ایرانا کے خلاف اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہے ہیں تاہم ایرانی عوام کے جذبہ ایثار و جاں نثاری، ایمان اور شجاعت نے دشمنوں کو اپنی دشمنی سے روک رکھا ہے۔
اسلامی تبلیغات کونسل کے ارکان سے رہبر انقلاب کا خطاب: ایرانی عوام اپنے انقلاب کے دفاع میں ثابت قدم ہیں
رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی حکومت کو دنیا کی سب سے زیادہ فاسق اور ظالم حکومت قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ سب کو جان لینا چاہئے کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی اللہ کے فضل و کرم سے مجرم امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ذلیل و خوار کریں گے۔
رہبر انقلاب نے پہلوان علی رضا کریمی سے خصوصی ملاقات کی
ایران کے انڈر ٹوئینٹی تھری سطح پر کشتی لڑنے والے ایرانی پہلوان نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی کھلاڑی سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں کوئی طمغہ نہ ملا تاہم ملک اور عالم اسلام کے لئے عزت و افتخار کا باعث بنے۔
وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
میلاد رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے سیرت رسول اکرم کو آج کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آنحضرت کی تعلیمات پر استقامت کو کامیابی کا واحد طریقہ کار قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے آلہ کار حکومتوں کو آج کا فرعون قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
نبی کریم، محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے مجرمین کی سزا معاف کردی۔
اس حکم کے تحت ایک ہزار سات مجرموں کو معاف کیا گیا۔
رہبر انقلاب نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے بارہ ہزار شہیدوں پر ہونے والی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی۔
صوبہ آذربائیجان کی معنویت کی اشاعت انتہائی ضروری ہے۔ اس خطے کے شہدا اور اس کے عوام کی مجاہدتیں، آذربائیجان کی عظمت کی نشانی ہے۔
مالک اشتر فیسٹیول کے منتخب افراد اور فوج کے کمانڈروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور نظام اسلامی کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
یوم بحریہ کی مناسبت سے بحریہ کے کمانڈروں سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے سات آذر مطابق اٹھائیس نومبر کو بحریہ کی شجاعت و فداکاری اور سربلندی کا دن اور باعث افتخار دن قرار دیا۔ بحریہ کی دلیرانہ کاروائیوں نے سمندر پر دشمن کے تسلط کا خاتمہ کردیا۔
محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس کے شرکا سے رہبر انقلاب کا خطاب
داعش کے خاتمے کے باوجود، دشمنوں کے مکر اور حربوں سے غفلت برتنی نہیں چاہئے۔ امریکہ ، صیہونیت اور ان کے پیرو کار، اس جیسی دوسری سازشوں کے درپے ہیں۔ محبت اہل بیت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور دلی قربت کا ایک مناسب ذریعہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سامراج اور کفر کے محاذ کے سامنے ڈٹا رہے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ کرمانشاہ کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات
صوبہ کرمانشاہ کے عوام نے مسلط کردہ جنگ کے دوران بھی استقامت کا مظاہرہ کیا تھا اور آج بھی کریں گے۔ زلزلہ اگر ایک جانب مصیبت کا باعث ہے تو دوسری جانب ایک نعمت بھی ہے کیونکہ عوام کو تعمیر نو اور تجدید حیات کی جانب رغبت دلاتا ہے۔ اعلی عہدے داروں کے اقدامات بروقت تھے تاہم کافی نہیں ہیں۔ کئی گنا زیادہ محنت و کوشش کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قائد انقلاب نے عراق اور ایران کے اتحاد کو علاقے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔
مرحوم مصطفی خمینی استقامت، جرات اور علم کا پیکر تھے۔
بانی انقلاب کے فرزند مرحوم مصطفی خمینی کی چالیسویں برسی پر رہبر انقلاب اسلامی نے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ملک بھر کے ذہین طالب علموں اور رہبر انقلاب کی خصوصی نشست
ہم نے یہ ساری ترقی و پیشرفت پابندیوں کے دور میں حاصل کی ہے۔ تسلط پسند طاقتوں کی ناراضگی اور مایوسی کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کی قوموں کی نظروں میں ایران ایک آئیڈیل ملک بن گیا ہے۔
فوج کے پاس آؤٹ پریڈ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، دفاعی صلاحیتوں پر بول چال ناممکن
ملک کے نوجوان ملک کے عزت، وقار اور استحکام کی قدر کریں، اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ پورے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ دشمن، ایران کے استحکام اور پامردی کا مخالف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل ایک بڑے بین الاقوامی تشہیراتی محاذ کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حج دنیا کے لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا بہترین تبلیغی منبر اور مقابل فریق کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کا اچھا موقع ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو جہاد و شہادت کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں انقلابی مفاہیم کی جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے دلوں کا مجذوب ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے
رہبر انقلاب نے ایران آئے ہوئے ترک صدر سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال سمیت عراقی کردستان میں ریفرینڈم پر گفتگو ہوئی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس اقدام کو نئے خطرات کے مترادف قرار دیا۔
