
خبریں


اسلامی ممالک کے سفیروں اور ملک کے منتظمین سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
بعثت رسول اکرم (ص) کے پیغام کو سمجھ کر اسلامی معاشروں کی مشکلات حل ہو جائیں گی۔ امریکیوں نے ہر دور میں ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم ایرانی قوم کا ردعمل، منہ توڑ رہا ہے۔

یوم مسلح افواج کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی کمانڈروں اور منتخب دستوں سے ملاقات
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فوج کے دینی جذبات کا اندازہ لگا لیا تھا۔ فوجی جذبہ اور مسلح افواج کی طاقت، دشمنوں کو غلط حرکتوں سے باز رکھے گی حتی اگر یہ طاقت استعمال نہ کی جائے۔

مشہد مقدس میں رہبر انقلاب اسلامی کا عوام سے خطاب
قدرتی ذخائر کے لحاظ سے بھی، ایران کا شمار دولتمند ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام شعبوں میں ترقی، عالمی سامراجی طاقتوں سے علیحدگی اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

ئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر انقلاب نے نوروز کے موقع پر فرمایا کہ گذشتہ برس ایران اور ایرانیوں کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال تھا

یوم ولادت صدیقہ کبری (س) کے موقع پر، اہل بیت (ع) کے منقبت خوانوں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
جناب فاطمہ زہرا (س) ایک مکمل مسلم خاتون کا مثالی نمونہ ہیں۔

جناب فاطمہ زہرا (س) کی یوم ولادت پر، مجرمین کی سزا میں تخفیف دی گئی یا انہیں معاف کردیا گیا
دختر رسول جناب فاطمہ زہرا (س) کی یوم ولادت پر رہبر انقلاب اسلامی نے بعض مجرمین کی سزا معاف جبکہ بعض دیگر کو تخفیف دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔
راہیان نور کے منتظمین سے ربہر انقلاب اسلامی کی ملاقات
مقدس دفاع اور اس کے درس کو کبھی نہیں بھلایا جانا چاہیے۔ اگر ثقافتی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی تو مغربی ثقافت قانونی اور غیرقانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہوجائے گي۔

خبرگان رہبری کونسل کے ارکان سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
امریکہ کی جانب سے ایران میں انتخابات پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔

ہفتہ شجرکاری کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر بیان
رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتہ شجرکاری کے موقع پر جنگلات اور ماحولیات کی حفاظت کو ملک کے متعلقہ عہدے داروں اور عوام کی ذمہ داری قرار دیا۔

جناب فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رح) میں عزاداری
حجۃ الاسلام و المسلمین پناہیان نے فضائل و مصائب اہل بیت اطہار اور دختر رسول سلام اللہ علیہا بیان کئے۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یوم شہادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اور مرثیہ گو شعرا کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب نے اس ملاقات کے دوران، مذہبی شاعری کو مغربی یلغار کے سامنے جد و جہد کا ایک بہترین طریقہ کار قرار دیا۔

فلسطینی عوام کے انتفاضہ کی حمایت کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس، رہبر انقلاب کا خطاب
تمام مسلمان اور عرب ممالک اور مسلمان اور قومی تحریکوں کو چاہئے کہ ہر طریقے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھیں۔ مزاحمتی تحریک کی حمایت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی ایک گروہ کی حمایت کرتے ہیں۔ جو گروہ اس راہ میں ثابت قدم رہے گا، ہم اس کا ساتھ دیں گے اور جو گروہ اس راستے سے ہٹ جائے گا، وہ ہم سے بھی دور ہو جائے گا۔

سیلاب زدہ اور گرد کے طوفان سے متاثر افراد کے ساتھ رہبر معظم انقلاب کی اظہار ہمدردی
رہبر معظم انقلاب نے جنوب اور جنوب مغربی ایران کے طوفان اور سیلاب سے متاثر عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

صوبہ آذربائیجان کے عوام سے رہبر معظم انقلاب کا خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام ثابت قدم اور انقلاب اور اسلام کے لئے باعث عزت و آبرو ہیں۔ ایرانی نوجوان انقلاب کی حفاظت کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے سوئیڈن کے وزیر اعظم کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے چست و چالاک اور تعلیم یافتہ نوجوان ایران کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ ایران اور سوئیڈن کے مابین تعلقات میں فروغ کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔ سوئیڈن کے وزیر اعظم سے توقع ہے کہ معاہدوں پر عملدرامد کریں۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک علاقے میں ہنگامہ آرائی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ: 631 مجرم معاف کردئے گئے
رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد مجرمین کو معاف کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی۔

انیس بہمن، سات فروری 2017، فضائیہ کے افسران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
ایران کی فضائیہ تعمیراتی جہاد میں پیش پیش رہی ہے۔ اس فورس کا انقلاب کی صفوں میں شامل ہونا خدا کے نصرت کے وعدے کی علامت ہے۔ شیطان بالخصوص شیطان اکبر پر بھروسہ، سراب پر بھروسے کی مانند ہے۔ امریکہ کے نہ تو شکرگزار ہیں نہ ہی اس سے خوفزدہ۔ ایرانی عوام یوم آزادی پر امریکی دھمکیوں کا جواب دے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی امام راحل رح کے مزار اور بہشت زہرا س میں
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج صبح امام راحل کے مزار پر حاضری دی اور وہاں نماز اور فاتحہ خوانی کر کے انقلاب اسلامی کے عظیم بانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
