ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
میلاد رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے سیرت رسول اکرم کو آج کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آنحضرت کی تعلیمات پر استقامت کو کامیابی کا واحد طریقہ کار قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے آلہ کار حکومتوں کو آج کا فرعون قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس کے شرکا سے رہبر انقلاب کا خطاب
محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس کے شرکا سے رہبر انقلاب کا خطاب
داعش کے خاتمے کے باوجود، دشمنوں کے مکر اور حربوں سے غفلت برتنی نہیں چاہئے۔ امریکہ ، صیہونیت اور ان کے پیرو کار، اس جیسی دوسری سازشوں کے درپے ہیں۔ محبت اہل بیت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور دلی قربت کا ایک مناسب ذریعہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سامراج اور کفر کے محاذ کے سامنے ڈٹا رہے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل ایک بڑے بین الاقوامی تشہیراتی محاذ کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حج دنیا کے لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا بہترین تبلیغی منبر اور مقابل فریق کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کا اچھا موقع ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو جہاد و شہادت کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں انقلابی مفاہیم کی جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے دلوں کا مجذوب ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے
رہبر انقلاب نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
رہبر انقلاب نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ مسلم ممالک، میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے داروں نے میانمار کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر چپ سادھ لیا ہے۔
رہبر انقلاب نے خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب نے خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے اس مرکز کو ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس فورس کو لاتعداد صلاحیتوں کا مالک بتایا۔ صف اول میں شامل ہونا اس مرکز کے غیرتمند، باایمان اور شریف جوانوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔
شہید حججی اسلامی انقلابی فکر کی نمود ہیں، اس فکر کی تقویت کی جائے
شہید حججی اسلامی انقلابی فکر کی نمود ہیں، اس فکر کی تقویت کی جائے
صوبہ یزد اور ہمدان کے ثقافتی عہدے داروں سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کو اسلامی اور انقلابی فکر کا جلوہ اور خدا کی حجت اور دلیل قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اس فکر کی تقویت ہونا ضروری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حج کمیٹی کے اعلی عہدے داروں اور کارکنوں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے حج کمیٹی کے اعلی عہدے داروں اور کارکنوں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین سمیت، عالم اسلام کے دیگر مسائل کو بھی حج کے موقع پر اٹھانے پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی اربوں ڈالر خرچ کرکے امت مسلمہ میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں جس کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کی ہوشیاری کی شدید ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی پروفیسروں، محققین اور برجستہ سائنسدانوں سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی پروفیسروں، محققین اور برجستہ سائنسدانوں سے ملاقات کی۔
ہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں یوم القدس کو بہت ہی اہم دن قراردیتے ہوئے فرمایا کہ یہ دن صرف ایک مظلوم قوم کی حمایت نہیں، بلکہ سامراجی قوتوں اور توسیع پسندانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، اسی لئے امریکی سیاستداں خوفزدہ ہیں اور وہ ایسے اقدامات کو اپنے لئے سنگین اور نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

منتخب عناوین