خبریں
رہبر معظم سے عالمی ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی خاتون کھلاڑی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملائشیا میں ووشو کے عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی کرمانشاہ کی خاتون نے ملاقات کی اور اپنا سونے کا تمغہ رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں پیش کیا۔

رہبر معظم کا 13 آبان کی مناسبت سے طلباء کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) سامراجی طاقتوں سے مقابلہ کے قومی دن کی آمد کے موقع پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کے اجتماع سے خطاب میں مذاکراتی ٹیم کے حکام اور مذاکرات کی محکم اور مضبوط حمایت کی اور ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کے علل و اسباب بیان کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے گذشتہ اور ماضی کے اعمال و رفتار سے بخوبی پتہ چلتا ہے ایٹمی معاملہ ایران کے ساتھ دشمنی جاری رکھنے کے لئے صرف ایک بہانہ ہے۔ کسی کو دشمن کی فریبکارانہ مسکراہٹ پر غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں بہت خوب، ورنہ مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اندرونی وسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
رہبر معظم سے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز دانشوروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار سے زائد ممتاز طلباء نے دو گھنٹے تک ملاقات اور گفتگو کی اور اس ملاقات میں انھوں نےاپنے نظریات اور خیالات پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے اندرونی سطح پر علمی برق رفتاری کو جاری رکھنے اور علمی پیشرفت کو ایران کی ترقی ،پیشرفت، قدرت، تعمیر اور طاقت کا اصلی عامل قراردینے کے ظریف نکات کے بارے میں مستفیض ہوئے۔

رہبر معظم سےنیویارک کے سفر سے قبل صدر حسن روحانی کی ملاقات
صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نیویارک کے سفراور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں صدر کے لئے کامیابی اور مؤفقیت کی دعا کی۔
رہبر معظم سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سپاہ کے تابناک اور درخشاں کارنامہ کو ایک قوم کے کامیاب تجربات، شخصیت اور تشخص کا گہرا مظہر قراردیا اور انقلاب اسلامی کی عمومی پاسداری کے مفہوم کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا اصلی اور پسندیدہ پیغام ظلم و ستم سے اجتناب اور مظلوم واقع نہ ہونے پر استوار ہے اور اس پیغام کے ساتھ تسلط پسند نطام کے بنیادی چیلنج کے دائرے میں تمام مسائل منجملہ تسلط پسند طاقتوں کی رفتار و گفتار کی تحلیل اور تفسیر کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کی حج کے کارکنوں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) حج کے کارکنوں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو اسلامی معاشرے کے سیاسی، ثقافتی اور معنوی اقتدار کا مظہر قراردیا اور عالم اسلام ، علاقہ کے موجودہ شرائط اور بد طینت دشمنوں کی طرف سے علاقہ میں جنگ افروزی، مسلمانوں میں مذہبی اور علاقائي اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شام کے بارے میں امریکہ کا نیا مؤقف فریب سے دور اور سنجیدگی پر مبنی ہونا چاہیے اور حالیہ ہفتوں میں امریکہ کی یکطرفہ منہ زوری کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
رہبر معظم سے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج ( بروز پیر ) قبل از ظہر ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے ساتھ ملاقات میں نماز جمعہ کو ایک اہم دینی ، عوامی اور حکومتی نیٹ ورک قراردیا اور ملکی ، علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں بلند مدت اور طویل المدت نقطہ نگاہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سیاستدانوں ، سفارتکاروں، حکومت ، حکام اور عوام کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکی اور مغربی ممالک کے فریب، پیچیدہ رفتار اور تحرکات کو اسلام کے ساتھ مغربی ممالک کے دیرینہ مقابلے کے دائرے میں اور حقیقت بین نگاہ کے ساتھ جائزہ لیں ورنہ ہم دشمن کی حکمت عملی اوراس کی اسٹراٹیجک پالیسی کے مقابلے میں ،حتی دشمن کی شناخت کے بارے میں اشتباہ اور خطا میں مبتلا ہوجائیں گے۔

رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات ) خبرگان کونسل کے سربراہ اور ارکان کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں ملک کے اہم مسائل ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں جامع اور بلند مدت نگاہ کے سلسلے میں اسلامی نظام کے مختلف عہدوں پر کام کرنے والے اور منصوبہ بنانے والے تمام حکام کو بصیرت اور فراست کے ساتھ مؤقف اختیار کرنے اور انفعال سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکام کو چاہیے کہ وہ اہداف ، کلی اور عمومی اسٹراٹیجک اور حقائق کے تین عناصر کے پیش نظر فیصلہ اور درست اور ٹھوس مؤقف اختیار کریں ،اور امید افزا مستقبل کے بارے میں عقلمندی اور خردمندی کے ہمراہ نظام کی اندرونی ساخت کو مضبوط بنانے، مشکلات حل کرنے اور اہداف کی سمت استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں.
رہبر معظم سے صدر روحانی کی کابینہ کے ارکان کی پہلی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج (بروز بدھ) گیارہویں حکومت کی کابینہ کےارکان کے ساتھ پہلی ملاقات میں نئی حکومت کی جلد تشکیل کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان تعاون اور ہمآہنگی کی قدردانی اور تعریف کی اور صدر روحانی کومطلوب ، پسندیدہ ، قابل اعتماد صدر اور ان کے ماضی کو درخشاں اور انقلابی قراردیا ، اور مطلوب اسلامی حکومت کے اہم معیاروں کی تشریح کے سلسلے میں اعتقادی اور اخلاقی سلامت، عوام کی خدمت، عدل و انصاف، اقتصادی سلامت، کرپشن کا مقابلہ، قانون پر عمل، حکمت، خردمندی اور ملک کی اندرونی پیداوار پر تکیہ کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: آپ علم وسائنس اور اقتصاد پرترجیحی بنیادوں پر توجہ دیں اوراس کے ساتھ مہنگائی پر کنٹرول ، عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی، پیداوار میں رونق، اقتصادی میدان میں تحرک ، آرام و سکون، اور مستقبل کے بارے میں عوام کی امید کے استمرار اور اس میں اضافہ پر اپنی توجہ مبذول کریں۔
رہبر معظم سے عمان کےبادشاہ سلطان قابوس اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز پیر) قبل از ظہر عمان کے بادشاہ سلطان قابوس اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور عمان کے دوستانہ اور گہرے روابط اور ایرانی قوم کے ذہن میں عمان کی حکومت کےبارے میں اچھے ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص گیس کے شعبہ میں باہمی روابط کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے مواقع فراہم ہیں۔
رہبر معظم سے عید فطر کے موقع پر اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے ملک کے اعلی حکام،اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے بعض مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں بعض اسلامی ممالک میں اغیار کی جناب سے پیدا کردہ اختلاف ، بحران ، حوادث کی طرف اشارہ کیا اور دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایمان اور اتحاد کو دو اہم عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم ، ایرانی عوام کے باہمی اتحاد اورجذبہ ایمان کی بدولت دشمن کی طرف سے اختلافات کے زہرآلودہ تیروں کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ایرانی قوم اللہ تعالی کے وعدوں پر اعتماد اور حسن ظن کے ساتھ ترقیات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ترقیات ایرانی قوم کی تحریک کا حصہ بن گئی ہیں۔

رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے اساتید کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج سہ پہر کو ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید اور علمی انجمنوں کے اراکین نے ملاقات میں یونیورسٹیوں کے مختلف علمی موضوعات کے بارے میں اپنے اپنے نظریات بیان کئے۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں اور اعلی تعلمی مراکز کے ایک ہزار طلباء نے صمیمی ماحول میں ملاقات کی اس ملاقات میں طلباء نے سیاسی، سماجی، علمی ، ثقافتی ، اقتصادی اور یونیورسٹیوں کے مختلف موضوعات کے بارے میں اپنے نظریات کو پیش کیا۔

رہبر معظم سے ملک کے بعض شعراء اور فارسی ادب کے اساتذہ کی ملاقات
کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی امام خامنہ ای سے فارسی زبان و ادب کے اساتذہ، ہنر و ثقافت کے شعبوں سے متعلق افراد ، ملک کے ممتاز و جوان شعراء اور افغانستان، تاجیکستان اور ہندوستان کے بعض فارسی زبان کے شعراء نے ملاقات کی۔
رہبر معظم کی ملک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز اتوار) کو اسلامی نظام کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ملک کے مختلف مسائل میں اقتدار اورانتظامی ذمہ داریوں کی منتقلی کے وقت کو حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کے استمرار کے لئے مبارک وقت قراردیا اور ملک کے موجودہ اور تاریخی حقائق کی طرف اشارہ کرتے ہووئے فرمایا: اقتصاد اور علمی ترقیات و پیشرفت کا سلسلہ تمام حکام کی ترجیحات میں شامل رہنا چاہیے۔

رہبر معظم کی رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر جمہوریہ اور وزراء کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اندرونی اور بیرونی سطح پر انقلاب اسلامی کے نعروں کو نمایاں کرنے اور دن رات تلاش و کوشش و جد وجہد کو حکومت کی قابل تعریف خصوصیات میں شمار کیا اور صدر احمدی نژاد اور انکے ساتھیوں کی مسلسل اور پیہم تلاش و کوشش اور زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم کا رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج (بروز بدھ) سہ پہر کورمضان المبارک اور ماہ نزول قرآن کے پہلے دن ساڑھے تین گھنٹے تک محفل انس با قرآن کریم منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح عدلیہ کے سربراہ، اعلی ججوں، اہلکاروں اور حکام کےساتھ ملاقات میں 24 خرداد مطابق 14 جون کے صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی حقیقی بصیرت اور ہوشیاری اور عدلیہ کے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم قراردیا اور منتخب صدر کے ساتھ مدد اورتعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کے اہداف اور منصوبوں کی ہمہ گير شکست، اسلامی نظام ، انتخابات منعقد کرانے والے اہلکاروں اورانتخابات کے نگراں ادارے پر عوام کا مکمل اعتماد، آبادی اور پیشرفت کے سلسلے میں پائدار امن و سلامتی، منتخب صدر کے مقابلے میں دیگر امیدواروں کی طرف سے قانون پر عمل اور درست رفتار اور قومی مفادات کےدفاع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ کا اقتدار اور استحکام حالیہ انتخابات کے اہم نکات میں شامل ہیں۔
