خبریں

رہبر معظم کی رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر جمہوریہ اور وزراء کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اندرونی اور بیرونی سطح پر انقلاب اسلامی کے نعروں کو نمایاں کرنے اور دن رات تلاش و کوشش و جد وجہد کو حکومت کی قابل تعریف خصوصیات میں شمار کیا اور صدر احمدی نژاد اور انکے ساتھیوں کی مسلسل اور پیہم تلاش و کوشش اور زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم کا رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج (بروز بدھ) سہ پہر کورمضان المبارک اور ماہ نزول قرآن کے پہلے دن ساڑھے تین گھنٹے تک محفل انس با قرآن کریم منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح عدلیہ کے سربراہ، اعلی ججوں، اہلکاروں اور حکام کےساتھ ملاقات میں 24 خرداد مطابق 14 جون کے صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی حقیقی بصیرت اور ہوشیاری اور عدلیہ کے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم قراردیا اور منتخب صدر کے ساتھ مدد اورتعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کے اہداف اور منصوبوں کی ہمہ گير شکست، اسلامی نظام ، انتخابات منعقد کرانے والے اہلکاروں اورانتخابات کے نگراں ادارے پر عوام کا مکمل اعتماد، آبادی اور پیشرفت کے سلسلے میں پائدار امن و سلامتی، منتخب صدر کے مقابلے میں دیگر امیدواروں کی طرف سے قانون پر عمل اور درست رفتار اور قومی مفادات کےدفاع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ کا اقتدار اور استحکام حالیہ انتخابات کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم کا قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی اور عالمی فٹبال مقابلوں میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے نئے منتخب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج (بروز اتوار) سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم نے گیارہویں صدارتی انتخابات میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےگیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کےچوتھے انتخابات کی ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی اوقات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر معظم کی یوم جانباز کی مناسبت سےجانبازوں کی فداکاری کے بارے میں تجلیل اور تقدیر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سےحضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت اوریوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں چار وفود نے بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر معظم کا عوام کے مختلف طبقات سے 3 شعبان العمظم کو خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عشق، ایمان اور ایثار کے نمونہ نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات کے ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں 24 خرداد مطابق 14 جون کے انتخابات کے سلسلے میں قانون کی طرف قومی رجحان و توجہ کو قابل قدر اور قابل تحسین قراردیا اور انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں عوام کے شوق و نشاط اور جوش و ولولہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک کے لئے انتخابات میں عوام کی حد اکثر اور زیادہ سے زیادہ شرکت سب سے اہم مسئلہ ہے اور ایرانی قوم جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات میں مقتدرانہ شرکت کے ذریعہ اسلامی نظام کے ساتھ اپنے مضبوط و مستحکم رابطہ کو ثابت اور دشمن کو ایک بار پھر ناکام اور مایوس بنادےگی۔

رہبر معظم سے قرآن مجید کے تیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر) قرآن کریم کے تیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریوں، حافظوں اور اساتید کے ساتھ ملاقات میں اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کو مسلمانوں کے لئے قرآن مجید کا ایک اہم حکم اور دستور قراردیتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف دعوت دینے والی ہرآواز اور ہر زبان، الہی آواز اور الہی زبان ہے اور ہر زبان و ہر آواز جو مسلمانوں اور اسلامی مذاہب کے درمیان تفرقہ اور دشمنی پھیلائے وہ شیطانی آواز اور شیطانی زبان ہے۔
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت اور عید مبعث کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام، نمائندوں ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور شہداء کے بعض معزز و محترم اہلخانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم کا آیت اللہ طاہری اصفہانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آیت اللہ آقائ حاج سید جلال الدین طاہری اصفہانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) پارلیمنٹ کے اسپیکر، سربراہ کمیٹی اور پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات میں قوہ مقننہ کو تمام امور کا نگراں اور قوہ مجریہ کو میدان میں سنگين امور انجام دینے کا ذمہ دار قراردیااور حکومت اور پارلیمنٹ کے باہمی روابط میں انصاف، گفتگو، تعاون اور قانون کی رعایت کے سلسلے میں تاکید اور گیارہویں صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سب کو تلاش و کوشش کرنی چاہیے تاکہ انتخابات عوام کی ولولہ انگیز ،وسیع اور بھر پور شراکت کے ذریعہ منعقد ہوں کیونکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لیکر آج تک اسلامی نظام کا استحکام اور اقتدار عوام کی میدان میں وسیع پیمانے پرموجودگی اور پشتپناہی پر استوار رہا ہے۔
رہبر معظم سے گيلان و مازندران کےعوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) عوام کے مختلف طبقات کےہزاروں افراد سے ملاقات میں ماہ رجب المرجب کے فیوض و برکات سے تمام افراد بالخصوص جوانوں کو بھر پورمعنوی فائدہ اٹھانے کی سفارش کی اور 24 خرداد 1392 ہجری شمسی کے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور مایہ نازامتحان قراردیا اور انتخآبات میں ایرانی قوم اور اس کے دشمنوں کے متضاد اہداف کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: عوام کو اپنے اہداف کو محقق کرنے اور دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے انتخابات میں بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت کرنی چاہیے ۔
رہبر معظم سے حوزہ ہنری کے ادبی و ہنری اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج صبح (بروز پیر) حوزہ ہنری کے ادبیات انقلاب اسلامی ، مقاومتی و مزاحمتی ہنر اور ادبیات دفاتر کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی اور مزاحمتی و مقاومتی ادبیات کے سلسلے میں ولولہ انگیز، الہام بخش اور عظیم حرکت ایجاد کرنے اور انقلاب اسلامی کے حقائق و مفاہیم کو منحرف کرنے کے سلسلے میں بعض معاند و دشمن گروہوں کی کوششوں کو غیر مؤثر بنانے کے سلسلے میں حوزہ ہنری کی سرگرمیوں کی دو اہم خصوصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: حوزہ ہنری کی اس مؤثر اور پیشگام حرکت نے ملک کو درآمداتی ادبیات سے بےنیاز کردیا ہے۔
رہبر معظم سے ملک بھر کی بعض ممتاز خواتین کی ملاقات
ماہ رجب کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے آج صبح حوزات علمیہ، یونیورسٹیوں، اجرائی اداروں، قرآنی اور ذرائع ابلاغ نیز خواتین اور خاندان کے امور اور عوامی اداروں سے منسلک ملک بھر کی ہزاروں ممتاز خواتین نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر عورت کے بارے میں اسلامی گفتگو کے جارحانہ انداز میں بیان کرنے، خاندان کی تقویت اور گھر کے ماحول میں عورت کی تعظيم و تکریم کو معاشرے کی دو فوری اور اہم ضروریات قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے محاذ پر سرگرم اور فعال خواتین کو چاہیے کہ وہ انقلاب کے دفاع میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔
رہبر معظم کی ہفتہ معلم کی مناسبت سے ملک بھر کے مدرسین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں معلمین اور مدرسین سے ملاقات میں ادارہ تعلیم و تربیت کو بہت ہی اہم، بنیادی ، پیشرفتہ معاشرے کی تشکیل کی اساس و بنیاد اور اسلامی زندگی کی روش اور اعلی انسانی خصائل کا حامل ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سیاسی اور اقتصادی رزم و جہاد خلق کرنے اور مختلف شعبوں میں ملک کی برق رفتار ترقی و پیشرفت جاری رکھنے کے لئے ادارہ تعلیم و تربیت کا یقینی طور پر اہم اور خلاق نقش ہے۔

رہبر معظم کی انتخابات منعقد کرانے والے حکام کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج صبح بروز(پیر) شہری اور دیہاتی کونسلوں اور صدارتی انتخابات سے متعلق حکام کے ساتھ ملاقات میں 24 خرداد کے انتخابات میں عوام کی ولولہ انگیز اور وسیع پیمانے پر شرکت کو ملک کی پیشرفت جاری رکھنے کا ضامن و محافظ قراردیا اور نگراں اداروں، انتخابات سے متعلقہ حکام اور امیدواروں پر زوردیا کہ وہ انتخابات کے تمام مراحل میں قانون کی رعایت پر خاص توجہ مبذول کریں۔
رہبر معظم سے حضرت زہرا (س) اور امام خمینی (رہ) کی ولادت کی مناسبت سے بعض شعرا کی ملاقات
پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر ،شہزادی کونین، بی بی دوعالم ، صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور ان کے فرزند حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سےحسینیہ امام خمینی (رہ) فاطمی فضائل و مناقب کی عطر آگين خوشبو سے معطر اورمملو ہوگيا۔
