
خبریں


رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروز جمعرات ) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں گذشتہ 34 برسوں میں ایرانی قوم کی آگے کی سمت حیرت انگیز ترقیات، ایرانی قوم کو درپیش چیلنجوں، اور اسلامی نظام کے بلند وبالا اہداف اور اصولوں کی جانب حرکت و پیشرفت کے بارے میں ایک جامع و کامل تجزيہ و تحلیل پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلام پر ایمان، پختہ عزم ، عوام پر اعتماد، جذبہ امید کی حفاظت و تقویت آگے کی سمت حرکت جاری رکھنے ، عظیم کامیابیوں تک پہنچنے اور سخت ودشوار مراحل سے عبور کرنےکے اصلی عوامل ہیں۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام ملک حسینی کو کہگیلویہ و بویر احمد میں اپنانمائندہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج سید شرف الدین ملک حسینی کو صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقررہے۔

رہبر معظم سے یشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ کے مرکز کے ارکان کی ملاقات
پیشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل اور اس سے متعلقہ فکری اداروں کے ارکان نے آج صبح (بروز پیر) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں کے بعض اساتید اور ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں، اس نشست میں پیشرفت کےاسلامی ایرانی نمونہ اور نقشہ کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہبر معظم سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز بدھ) سہ پہر کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں امت مسلمہ کی بہت سے مشکلات کو مصنوعی اور دشمنان اسلام کی جانب سے مسلط کردہ مشکلات قراردیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کی قدرتی توانائیوں ، انسانی اور جغرافیائی صلاحیتوں کو احیاء کرنے سے بہت سے مؤثر اور مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رہبر معظم کی عمار فلم کے عوامی فسٹیول کے بعض اہلکاروں اور حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) عمار فلم کے عوامی فسٹیول کے بعض اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں اس فسٹیول میں دین اور دینی معارف نیز اسی طرح انقلاب اسلامی اور اس کے اہداف و اقدار کے موضوع پر توجہ کو ایک مبارک اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی ہنر اور دینی سنیما پر دراز مدت ، دقیق ، امید افزا مستقبل اوراس ہنر کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب کرنے کے پیش نظر توجہ مرکوز ہونی چاہیے ۔

رہبر معظم کا 29 بہمن کی مناسبت سے تبریز کے عوام کے مختلف طبقات سے اہم خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر ) تبریز کے ولولہ انگیز اور پرجوش عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اپنے بہت ہی اہم خطاب میں مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کی غیر منطقی رفتار و گفتار کی تشریح اوراس سلسلے میں اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی قوم کی منطقی رفتار کی وضاحت کی اور 22 بہمن انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا، اور پارلیمنٹ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعہ پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم کی 19 بہمن کی مناسبت سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں گذشتہ 34 سال میں امریکہ کی طرف سے گوناگوں دھمکیوں ،دباؤ اور اس کے ساتھ ہی امریکی حکام کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کو امریکی حکام میں حسن نیت کا فقدان قرار دیا اور امریکی حکام کے مکر و فریب کے مقابلے میں ایرانی قوم کی ہوشیاری اور امریکی رعب و دبدبے میں نہ آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی بصیر، پائدار اور عزیز قوم 22 بہمن کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ میدان میں حاضر ہوگی اور ایک بار پھر اپنے انقلابی اور قومی جذبے کے ساتھ اسلامی انقلاب اور نظام سے قوم کو جدا کرنے کی دشمن کی سازش کو ناکام بنادےگی۔

رہبر معظم سے 17 ربیع الاول کی مناسبت سے اعلی حکام ،سفراء اور وحدت کانفرنس کے مہمانون کی ملاقات
نور مجسم ،پیکر رحمت حضرت محمد مصطفی (ص) اور ان کے عزیز فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بعض اعلی حکام، 26ویں اسلامی وحدت کانفرنس کے مہمانوں ، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے مختلف طبقات نے آج صبح (بروز منگل ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم سے مسلح افواج کی انٹیلیجنس کے کارکنوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج(بروز بدھ ) سہ پہر کو مسلح افواج کی انٹیلیجنس کے کارکنوں اور اہلکاروں سے ملاقات میں صبر کرنے والوں، توکل کرنے والوں اور اللہ تعالی کے دین کی مدد اور نصرت کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالی کے وعدے کے یقینی اور قطعی طور پرپورا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام اللہ تعالی کے وعدے کے پورا ہونے کا عینی مصداق ہے۔ جوگذشتہ 34 سال سے دشمن کی تمام کوششوں ، سازشوں اور دباؤ کے باوجود علاقائی اور عالمی سطح پر ایک محترم ،مقتدر اور مؤثر نظام میں تبدیل ہوگیاہے اور عظيم ، بزرگ ، فہیم ، دشمن شناس ، وقت شناس اور عظیم علمی و سائنسی ترقیات کی حامل ایرانی قوم اس کی پشتپناہ اور حامی ہے۔

رہبر معظم کا 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) قم کے ہزاروں انقلابی اور دیندار افراد کے اجتماع سے خطاب میں 19 دی ماہ میں قم کے عوام کے قیام کو مبارک ، فیصلہ کن اور اللہ تعالی کے سچے وعدوں کے پورا ہونے کا مظہر قراردیا اور دشمنوں کی حرکات و سکنات ، منصوبوں بالخصوص آئندہ خرداد ماہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں پائداری، ہوشیاری اور بیداری پر تاکید کرتے ہوئے انتخابات کے بارے میں حکام ، خواص ، عوام ، ذرائع ابلاغ اور انتخابات میں نامزد ہونے والے افراد کی ذمہ داریوں کے بارے میں اہم نکات بیان کئے۔
رہبر معظم سے مجمع خیرین سلامت کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) ملک میں خیرین سلامت کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں " حفظان صحت و سلامت اور علاج " کے امور کو ملک کے اصلی اور بنیادی مسائل میں قراردیا اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر عوام کی طرف کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جب بھی عوامی جذبہ و ایمان اور توانائی میدان عمل میں واردہوتی ہے تو کاموں میں دگنی برکت پیدا ہوجاتی ہے اور مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔

رہبر معظم سے اسلامی بیداری اور یونورسٹی اساتذہ کے اجلاس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) اسلامی بیداری اور عالم اسلام کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے اجلاس میں شریک سیکڑوں دانشوروں ، ممتاز ماہرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں اسلامی بیداری کے عنوان کی اہمیت، اسلام اور شریعت اسلامی کے مقام و منزلت ، اسی طرح انقلاب لانے والے ممالک کے عوام کے بارے میں ایک جامع تحلیل اور تجزيہ پیش کیا۔

رہبر معظم کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز منگل ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں ،، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی اہداف اور اسلامی نظام کے ان اہداف کی مسلسل کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالمی اور علاقائی حالات ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بالادستی کا مظہر ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقناب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں پانچویں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم سے اس سال حج کے اہلکاروں اور کارکنوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اس سال حج کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک استثنائی واجب قراردیا اور عالم اسلام میں اتحاد کے اہم مسئلہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حج کے موسم میں عالم اسلام کی کثرت، عظمت اور اتحاد حقیقت میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اس عظیم ظرفیت سے بہترین انداز اور شائستہ طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں آزادی کے عنوان سے ماہرین کا چوتھا اسٹراٹیجک اجلاس
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے 150 ممتاز ماہرین، اساتید، محققین اور مؤلفین کا چوتھااسٹراٹیجک اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
رہبرمعظم کا 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کے طلباء سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم بیان میں امریکہ کی مستکبر و ظالم حکومت کے ساتھ ایرانی قوم کے ساٹھ سالہ طویل مقابلے اوراسلامی نظام کی معنوی و مادی حیرت انگیز ترقیات کے مقابلے میں امریکہ کی فکری ، فوجی ، اقتصادی اورسیاسی لحاظ سے سلسلہ وار شکست وناکامی اوراس کے مقام و منزلت میں تنزلی و پستی کی طرف اشارہ کیا اور اس مقابلہ کو جاری رکھنےکے سلسلے میں اللہ تعالی پر توکل، استقامت، بصیرت، پیہم تلاش و کوشش اور اعلی حکام کےدرمیان اتحاد و یکجہتی کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام حکام بالخصوص تینوں قوا کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اورموجودہ حساس شرائط کی شناخت کا احساس کریں اور عوام کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف پیدا کرنے سے پرہیز کریں اور جان لینا چاہیے کہ جوشخص آج سے لیکر انتخابات کے دن تک عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرےگا وہ یقینی طورپر قوم و ملک کا خائن ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شمالی خراسان صوبہ کا دورہ اختتام پذیر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان صوبہ کا آٹھ روزہ دورہ آج (بروز بدھ ) سہ پہرکواختتام پذیرہوگيا، اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کےمؤمن اور دلیرعوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔
