
خبریں

صوبہ ایلام کے تین ہزار شہداء کے یادگاری تقریب کے انتظامیہ کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج (جمعرات) صبح کانفرنس ہال میں نشر ہوا۔

ممتاز اور درخشاں استعداد کے حامل نوجوانوں کے ساتھ ملاقات
آج (17 نومبر 2021) رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ممتاز اور درخشاں استعداد کے حامل نوجوانوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ممتاز نوجوانوں کو قوم کی آنکھوں کا نور قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ علمی اور اعلی استعداد کے مالک افراد کو مختلف مسائل کے علمی حل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ . انہوں نے مزید کہا: کسی بھی ملک اور باقی دنیا کے درمیان علمی ترقی کے فرق کو دور کیا جا سکتا ہے تاکہ علم کی عالمی سرحدوں کو عبور کیا جا سکے، ایک نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل ہو اور ملک کے مستقبل کو روشن بنایا جا سکے۔

زنجان کے شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خطاب
15 اکتوبر 2021 کو صوبہ زنجان کے 3,535 شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریر آج (جمعرات) صبح اجلاس کے دوران منتشر کی گئی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے سائنسی، عملی اور سماجی میدانوں میں زنجان کے بے شمار اعزازات اور مشہور ایٹمی سائنسدان شہید شہریاری جیسی ممتاز شخصیات کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: شہداء زنجان کے اعزازات میں سرفہرست ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو خدا کے برگزیدہ افراد قرار دیا اور فرمایا: شہادت ایک ایسی چوٹی ہے جو اخلاص و قربانی، سچائی اور روحانیت، جدوجہد اور عفو و درگزر، خدا کی طرف توجہ، خدمت خلق، انصاف اور مذہبی حکمرانی کے لیے جدوجہد کرنے کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔

پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت امام جعفر الصادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس می
پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت امام جعفر الصادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے منتظمین اور مہمانوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں "انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں میں اسلام کی جامعیت کے بیان اور فروغ" اور "مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے" کو امت اسلامیہ کے دو اہم فرائض کے طور پر قرار دیا اور تاکید کی: اسلامی اتحاد ایک اصولی معاملہ ہے، اور قرآنی فرض ہے۔ ایک نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے بلند مقصد کا حصول شیعہ اور سنی اسلام کے اتحاد کے بغیر ناممکن ہے۔

امام خامنہ ای کی 2020 ٹوکیو اولمپک میں ایرانی اولمپک اور پیرالمپک تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات
بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ایتھلیٹس کی حالیہ فتوحات کے بعد ، 2020 ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیموں کے میڈل جیتنے والوں نے 18 ستمبر 2021 ہفتہ کی صبح امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ نشست امام خمینی حسینیہ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق منعقد ہوئی۔

رہبر انقلاب کی صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (ہفتہ) صبح صدر اور نئی حکومت کے اراکین سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوام کی خدمت کے ہر لحظہ اور ہر موقع کا بھرپور استعمال کرے اور انتظامی امور کے تمام شعبوں میں "انقلابی ، عقلی اور عقلمند" تعمیر نو پر توجہ مرکوز کرنے کو ایک ضروری امر قرار دیا۔ انہوں نے معاشی مسائل کی ترجیح کا حوالہ دیتے ہوئے "عوامی اقدامات" ، "عدل و انصاف" ، "بدعنوانی کے مقابلے" ، "لوگوں کی امید اور اعتماد کی بحالی" اور" حکومت کی ہم آہنگی اور اختیار اور اقتدار" کے حوالے سے اہم نکات اور نصیحتیں کیں۔

بارہویں حکومت سے آخری ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) صدر اور ان کے ساتھ بارہویں حکومت سے آخری ملاقات میں تمام مسلمانوں بالخصوص ایرانی قوم کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے کے موقع کو الہی نعمت گردانا اور کہا: اس نعمت کا شکر گزار رہنے کیلئے انقلاب کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش لازمی ہے۔
جہاں بھی مغرب پر بھروسہ کیا ناکامی ملی، اور جہاں بھی آمغرب پر بھروسہ کیے بغیر فعالیت کی ا کامیاب رہے ۔

ایرانی برکت ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے پر گفتگو
ایرانی برکت ویکسین کی اپنی دوسری ڈوز لگوانے کے بعد ، جمعہ، 23 جولائی 2021 کو ، رہبر اسلامی انقلاب ، نے اس مرض کے مقابلے کیلئے ملکی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں پر ادارہ صحت کے حکام، سائنس دانوں اور محققین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوویڈ 19 سے متعلق پروٹوکولز کی مکمل مراعات کے تسلسل پر زور دیا۔ صوبہ خوزستان کے وفادار لوگوں کے پانی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ خوزستان کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں اور انہیں مزید تاخیر کے بغیر حل کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی کی عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (پیر) صبح آیت اللہ بہشتی کے یوم شہادت اور یوم عدلیہ کے موقع پر ، عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات میں ، آخری دو سال میں امید افزا اور امید دہندہ راہ اورعدلیہ کے نظام میں آنے والی نئی مدت میں تبدیلی کے دستاویز پر عملدرآمد میں تسلسل کا مطالبہ کیا، اسی طرح آپ نے 19 جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی طرف سے پر جوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: "کورونا کے حالات اور معاشی اور کچھ دیگر مشکلات کی شرائط میں عوام نے استکباری دنیا کی کئی مہینوں پر محیط منصوبہ بندی کو تحس نحس کردیا اور انتخابات کے اصل فاتح کی حیثیت سے ایران کے دشمنوں اور ان سے وابستہ افراد کو شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔"

آیت اللہ خامنہ ای کو ایران برکت کوو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی
آج (جمعہ) صبح ، آیت اللہ خامنہ ای کو ایران برکت کوو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔ ویکسین کوو برکت، جو نوجوان ایرانی محققین اور سائنس دانوں کی کاوشوں کی پیداوار ہے ، کو حال ہی میں ملکی سائنس و علم پر انحصار کرتے ہوئے لائسنس ملا ، اور ایران ان چھ ممالک میں شامل ہوگیا جو دنیا میں کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں۔

ملکی معیشت اور اقتصاد کو غیر ملکی تحولات سے نہیں جوڑنا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سےصدر اور کابینہ کے اراکین سے براہ راست خطاب میں شہید رجائی اور شہید باہنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ملکی پیداوار میں مشکلات کو برطرف کرنا چاہیے،کیونکہ ملکی پیداوار میں اکثر رکاوٹیں اور مشکلات ملک کے اندر موجود ہیں۔

پابندیوں کا علاج ملک کے اندر ہے، امریکہ سے پیچھے ہٹنے میں نہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست اپنے خطاب میں فرمایا: امریکی پابندیوں کا علاج امریکہ کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے سے نہیں بلکہ ملک میں موجود توانائیوں کے ذریعہ ممکن ہے۔

ایران ، عراق کی عزت، استقلال ، سلامتی اور پیشرفت کا خواہاں ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کو ہرگزفراموش نہیں کرےگا اور ایران یقینی طور پر امریکہ پر جوابی ضرب وارد کرےگا۔

دشمن کے مد مقابل سب کو ایک آواز اور متحد ہونا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کے مد مقابل سب کو ایک آواز ہونا چاہیے۔ تمام مشکلات قابل ہیں اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں پارلیمنٹ کو مخلصانہ اور مؤثر انداز میں کام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عدلیہ کے اہلکاروں سے براہ راست تصویری خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججز اور صوبائی عدالتوں کے سربراہان کے ساتھ براہ راست تصویری خطاب میں عدلیہ کے حالیہ ایک برس میں انجام پانے والے اقدامات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

ملک کی مشکلات کا علاج حزب اللہی اور جوان حکومت کے ہاتھ میں ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے براہ راست تصویری خطاب میں ملک کے امید افزا حقائق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی مشکلات کا علاج حزب اللہی اور جوان حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

رہبر معظم کی اچھے انتخاب کے ذریعہ قوی پارلیمنٹ اور قوی ایران بنانے پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد کے ساتھ ملاقات میں پارلیمانی انتخاب میں عوام کی بھر پور شرکت کو ایرانی عوام کی شرعی، قومی ، انقلابی ذمہ داری اور شہری حق قراردیا

طرز زندگی کو اسلامی سانچے میں ڈھالنےکی کوشش کرنی چاہیے
پیغمبر اسلام کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں جشن میلاد منعقد ہوا، جس میں اہلبیت علھیم السلام کے مداحوں اور شعراء نے پیغمبر اسلام (ص) کی عظيم بیٹی کی تعریف اور مدح و ثنا میں اشعار پیش کئے۔

ہمیں جنگ کے خطرے کو دور کرنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر ) ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں، کارکنوں اور ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں 19 بہمن سن 1357 کے واقعہ کو اللہ تعالی کے وعدے پر حضرت امام خمینی (رہ) اور مجاہدین کے اطمینان اور پختہ یقین کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا:
