بسم الله الرّحمن الرّحیم
یومِ قدس کی ریلی ہمیشہ ملتِ ایران کے اتحاد اور اس کی قوت و اقتدار کی علامت رہی ہے؛ نیز یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ملتِ ایران اپنے اہم، سیاسی اور بنیادی اہداف پر ثابت قدم اور استوار ہے۔ یہ ایسا نہیں ہے کہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے، اور پھر ایک دو سال کے بعد اسے ترک کر دے۔ چالیس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ ملتِ ایران یومِ قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے، خواہ سردی ہو یا گرمی، روزے کی حالت میں، پورے ملک میں، صرف شہروں ہی میں نہیں؛ بلکہ بڑے شہروں، چھوٹے شہروں، حتیٰ کہ دیہاتوں تک میں۔ لہٰذا یومِ قدس کی ریلی ملتِ ایران کے افتخارات میں سے ایک ہے۔
اس سال، میری نظر میں، یہ ریلی اور بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ دنیا کی اقوام ہمارے طرفدار ہیں؛ وہ لوگ جو ہمیں جانتے ہیں، وہ ملتِ ایران کے حامی ہیں، لیکن بعض سیاستیں اور حکومتیں، جو مخالف ہیں، ملتِ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی ہیں: وہ اختلافات کا وجود ظاہر کرتے ہیں؛ کمزوری کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کی یومِ قدس کی ریلی ان تمام شرارتوں اور خباثتوں کو بے اثر کر دے گی۔
امید ہے، انشاءالله، خدا آپ کی مدد فرمائے، اور یومِ قدس کی ریلی، ان چند سالوں کی بہترین، شاندار اور باعزت ریلیوں میں سے ایک ہو۔
والسّلام علیکم و رحمۃالله۔