ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

نوروز کے عالمی تہوار اور نئے ایرانی سال کے موقع پر پیغام
نوروز کے عالمی تہوار اور نئے ایرانی سال کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنہ 1402 ہجری شمسی کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایران کے عوام اور نوروز منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی اور گزشتہ سال میں معیشت اور لوگوں کی معاش کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سال بھی معیشت اور لوگوں کی معاش کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور سال 1402 کا نعرہ ’’مہنگائی پر قابو اور پیداوار میں اضافہ‘‘ قرار دیا گیا کیونکہ اس سال بھی ملک کا بنیادی مسئلہ معیشت ہے۔
پیغام حج 2022
پیغام حج 2022
آیت اللہ خامنہ ای نے بیت اللہ الحرام کے حجاج کے نام اپنے پیغام میں اتحاد اور روحانیت کو حج کی دو اساسی بنیادوں اور امت اسلامیہ کی عزت و سعادت کے دو عوامل قرار دیا اور اسلامی بیداری، خود آگاہی اور مزاحمت کے زبردست مظہر کے ظہور کے شاندار نتائج پر تاکید کرتے ہوئے، انہوں نے فرمایا: ہمارے حساس خطے میں اور حال میں پوری دنیا میں استکبار روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہے، یقیناً دشمن کے مکر کو لمحہ بھر کے لیے بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اور ہمیں کوشش اور چوکسی کے ساتھ امید اور خود اعتمادی کو بڑھانا چاہیے، جو کہ مستقبل کی تعمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن جو آج (جمعہ) صبح حجۃ الاسلام والمسلمین نواب (حج و زیارت کے امور میں رہبر معظم کے نمائندہ اور ایرانی حجاج کرام کے سربراہ) نے عرفات کے صحرا میں پڑھا، درج ذیل ہے:
1401 کے نئے ایرانی سال کی مناسبت سے تبریکی پیغام
1401 کے نئے ایرانی سال کی مناسبت سے تبریکی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام، شہداء ، جانبازوں کے اہل خانہ ، قوم کے خدمتگزاروں  اور دیگر اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئے شمسی سال کو "روزگار مہیا کرنے والی علم و دانش محور پیداوار " کے نام سے موسوم کیا ہے۔
یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام پیغام
یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام پیغام
رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام اپنے پیغام میں دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تعزیتی پیغام
تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مجاہد عالم دین، حجت الاسلام حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے اراکین کیلئے تقرری فرمان
ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے اراکین کیلئے تقرری فرمان
آیت اللہ خامنہ ای نے ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کے اراکین کو نئی چار سالہ مدت کے لیے مقرر کیا ہے اور اور ان سابق اراکین بالخصوص علماء اور پروفیسروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا جو حالیہ مدت میں موجود نہیں ہوں گے۔ آپ نے تاکید کی کہ ثقافت کا عمومی ڈھانچہ انقلابی ترتیب اور ثقافتی روح پر مبنی ہونا چاہیے کیونکہ یہ ثقافتی یلغار اور غیر ملکی میڈیا کے خلاف تحفظ کا ذریعہ ہے۔
افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکے اور نمازیوں کی کثیر تعداد میں جانیں ضائع ہونے پر پیغام
افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکے اور نمازیوں کی کثیر تعداد میں جانیں ضائع ہونے پر پیغام
افغانستان کے صوبے قندوز کی ایک مسجد میں اندوہناک دھماکے اور نمازیوں کی کثیر تعداد کی جانیں ضائع ہونے کے بعد ، امام خامنہ ای نے ان خوفناک جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

منتخب عناوین