ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
      • نماز آیات کا وقت
      • نماز آیات پڑھنے کا طریقہ
        پرنٹ  ;  PDF
         
        نماز آیات پڑھنے کا طریقہ
         
        مسئلہ672۔ نماز آیات کی دو رکعت ہیں ۔ ہر رکعت میں پانچ رکوع اور دو سجدے ہیں اور اسے کئی طریقوں سے بجالاسکتے ہیں:
        پہلا طریقہ: ہر رکعت میں پانچ دفعہ الحمد اور سورہ پڑھے اس طرح کہ نیت اور تکبیر ہ الاحرام کہنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ حمد اور پورا سورہ پڑھے، اس کے بعد رکوع کرے پھر سر اٹھا کر دوبارہ الحمد اور سورہ پڑھے اوردوسرے رکوع میں جائے پھر رکوع سے سر اٹھائے اور اسی طرح جاری رکھے یہاں تک کہ پانچ مرتبہ رکوع پورے ہوجائیں اور اس کے بعد سجدے میں جائے اور دو سجدے بجالانے کے بعد دوسری رکعت کو بھی پہلی رکعت کی طرح بجالائے اور دو سجدے انجام دینے کے بعد تشہد اور سلام پڑھے۔
        دوسرا طریقہ: ہر رکعت میں صرف ایک مرتبہ سورہ حمد اور سورہ پڑھے اس طرح کہ سورے کو پانچ حصوں میں تقسیم کرے اور نیت اور تکبیرہ الاحرام کے بعد الحمد اور سورہ کا ایک حصہ(ایک آیت یا اس سے کم یا زیادہ) پڑھے اور رکوع میں جائے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد الحمد پڑھے بغیر سورے کا دوسرا حصہ پڑھے اور دوسرے رکوع میں جائے اور اسی طرح جاری رکھے اور ہر رکوع سے پہلے جس سورے کا ایک حصہ پڑھا ہے، آخری رکوع سے پہلے وہ سورہ ختم ہوجائے ،اس کے بعد پانچویں رکوع کو بجالائے اور سجدے میں جائے ۔ دونوں سجدوں کے بعد دوسری رکعت کو بھی پہلی رکعت کی طرح انجام دے اور تشہد اور سلام پڑھے۔
        مسئلہ673۔ احتیاط واجب کی بناپر" بِسْمِ الله الرَّحْمنِ الرَّحیمِ" کو سورے کا حصہ شمار کرکے اس کے ساتھ رکوع ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
        مسئلہ674۔ یومیہ نماز میں جو چیزیں واجب یا مستحب ہیں نماز آیات میں بھی واجب یا مستحب ہیں لیکن نماز آیات میں اذان اور اقامت کے بجائے ثواب پانے کی نیت سے تین مرتبہ" اَلصَّلاة" کہا جاتا ہے۔
        مسئلہ675۔ پانچویں اور دسویں رکوع کے بعد" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ" کہنا مستحب ہے۔ اسی طرح ہر رکوع سے پہلے اور اس کے بعد تکبیر کہنا مستحب ہے لیکن پانچویں اور دسویں رکوع کے بعد تکبیر کہنا مستحب نہیں ہے۔
        مسئلہ676۔ دوسرے، چوتھے، چھٹے، آٹھویں اور دسویں رکوع سے پہلے قنوت پڑھنا مستحب ہے، البتہ اگر صرف دسویں رکوع سے پہلے ایک قنوت پڑھے تب بھی کافی ہے۔

         

      • نماز آیات میں شک
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /