ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

    • نماز
      • واجب نمازیں
      • یومیہ نمازیں
      • نماز صبح کا وقت
      • نماز ظہر و عصر کا وقت
      • نماز مغرب و عشاء کا وقت
      • احکام اوقات نماز
      • نمازوں کی ترتیب
      • مستحب نمازیں
      • قبلہ
      • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
      • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
      • احکام مسجد
      • اذان و اقامہ
      • واجبات نماز
        • 1۔ نیت
        • 2۔ قیام
        • 3۔ تکبیرۃ الاحرام
        • 4۔ قرائت
        • 5۔ رکوع
          پرنٹ  ;  PDF
           
          5۔ رکوع

           

          مسئلہ214۔ ہر رکعت میں قرائت کے بعد رکوع کرے یعنی اس قدر جھک جائے کہ ہاتھ گھٹنوں پر رکھ سکے اور اگر انگلیوں کے سرے بھی گھٹنوں تک پہنچیں تو کافی ہے۔
          مسئلہ215۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ رکوع کی حالت میں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھے۔
          مسئلہ216۔ رکوع واجب رکن ہے جو عمداً یا سہواً کم یا زیادہ ہوجائے تو نماز باطل ہوجاتی ہے۔ لہذا اگر رکوع کی حد تک پہنچنے اور بدن ساکن ہونے کے بعد سر اٹھائے اور دوبارہ رکوع کی نیت سے جھک جائے یا رکوع کو فراموش کردے اور دوسرے سجدے میں یا اس کے بعد یاد آئے تو نماز باطل ہے۔
          مسئلہ217۔ (چنانچہ ان شرائط کے ساتھ جو نماز جماعت میں آئیں گی) امام کی اقتدا کی خاطررکوع زیادہ ہوجائے تو نماز باطل ہونے کا باعث نہیں۔ اسی طرح اگر مستحب نماز میں بھولے سے رکوع زیادہ ہوجائے تو نماز صحیح ہے۔
          مسئلہ218۔ ضروی ہے کہ جھکنا رکوع کی نیت سے ہو ، بنابرایں اگر کسی اور کام کے لئے جھکے مثلاً کسی چیز کو اٹھانے کے لئے جھکے تو اسے رکوع نہیں سمجھ سکتا بلکہ ضروری ہے دوبارہ کھڑا ہو اور رکوع کے لئے جھکے۔ اس عمل کی وجہ سے رکن میں اضافہ نہیں ہوتا اور نماز باطل نہیں ہوتی ہے۔
          مسئلہ219۔ جو شخص رکوع کے لئے نہیں جھک سکتا اگر کسی چیز سے ٹیک لگا کر جھک سکے تو اسی طرح رکوع کرے اور اگر ٹیک لگا کر بھی رکوع نہیں کرسکتا ہو تو جس قدر ممکن ہو جھک جائے۔ ان دونوں صورتوں میں بیٹھ کر رکوع نہیں کرسکتا ، اگرچہ بیٹھ کر رکوع کے برابر جھک سکتا ہو۔ اگر حالت قیام سے رکوع کے لئے جھکنا بالکل ہی ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر رکوع کرے اور احتیاط یہ ہے کہ نماز کو تکرار کرے جس میں قیام کی حالت میں رکوع کے لئے اشارہ کرے اور اگر بیٹھ کر بھی رکوع نہ کرسکے تو کھڑا ہوکر سر کے اشارے سے رکوع کرے اور اگر سر سے اشارہ بھی نہ کرسکے تو رکوع کے لئے آنکھوں کو بند کرے اور رکوع سے سر اٹھانے کے لئے آنکھوں کو کھولے۔
          مسئلہ220۔ جو شخص بیٹھ کر رکوع کرتا ہے اس قدر جھکنا کافی ہے کہ چہرہ گھٹنوں کے بالمقابل جا پہنچے اور ہاتھ کو گھٹنوں پر رکھنا لازم نہیں ہے۔
          مسئلہ221۔ بیٹھ کر یا اشارے سے انجام دینے والا رکوع عمداً یا سہواً کم یا زیادہ ہوجائے تو نماز باطل ہونے کا باعث ہے۔
          مسئلہ222۔ رکوع میں ذکر پڑھنا ضروری ہے۔ رکوع کا واجب ذکر ایک دفعہ سُبْحانَ رَبِّیَ‌ الْعَظیْمِ وَ بِحَمْدِهِ یا تین دفعہ سُبْحانَ اللهِ ہے۔ اگر اس کے بجائے (سجدے کے مخصوص ذکر کے علاوہ) کوئی دوسرا ذکر مثلاً اَلْحَمْدُ لِلهِ اور اَللّهُ اَکبَرُ وغیرہ اسی مقدار میں پڑھے تو کافی ہے۔
          مسئلہ223۔ وقت کی کمی یا ضرورت اور مجبوری کی صورت میں ایک مرتبہ سُبْحانَ اللهِ کہنا کافی ہے۔
          مسئلہ224۔ رکوع میں واجب ذکر پڑھتے وقت بدن ساکن ہونا چاہئے بلکہ مستحب ہونے کے قصد سے پڑھنے والے اذکار کے دوران مثلا سُبْحانَ رَبِّیَ الْعَظیمِ وَ بِحَمْدِهِ کو تکرار کرے تو بھی احتیاط واجب یہ ہے کہ بدن کو سکون کی حالت میں رکھے۔
          مسئلہ225۔ اگر قدرے آگے یا پیچھے ہونا چاہے یا جسم کو دائیں یا بائیں تھوڑی سی حرکت دینا چاہے تو حرکت کرتے وقت ذکر پڑھنا چھوڑ دے لیکن نماز کے ذکر کی نیت کئے بغیر حرکت کی حالت میں مطلق ذکر کی نیت سے پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
          مسئلہ226۔ رکوع کا ذکر پڑھتے وقت بدن یا انگلیوںوغیرہ کو معمولی حرکت دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
          مسئلہ227۔ اگر رکوع کا واجب ذکر پڑھتے ہوئے بے اختیار بدن حرکت کرے جس سے واجب طمانینت (بدن کا ساکن ہونا) ختم ہوجائے تو بدن ساکن ہونے کے بعد واجب ذکر کو دوبارہ پڑھے۔
          مسئلہ228۔ جو شخص جانتا ہو کہ رکوع کا ذکر پڑھتے وقت سکون اور طمانینت واجب ہے اگر رکوع کی حد تک پہنچنے اور بدن ساکن ہونے سے پہلے عمداً رکوع کا ذکر شروع کردے تو نماز باطل ہے۔
          مسئلہ229۔ اگر رکوع کی حد تک پہنچنے اور بدن ساکن ہونے سے پہلے سہواً ذکر پڑھ لے تو رکوع کی حد تک پہنچنے کے بعد دوبارہ پڑھے۔
          مسئلہ230۔ جو شخص جانتا ہو کہ رکوع کا ذکر پڑھتے وقت سکون کی حالت واجب ہے اگر واجب ذکر ختم ہونے سے پہلے جان بوجھ کر رکوع سے سر اٹھالے تو نماز باطل ہے اور اگر بھولے سے ایسا کرے چنانچہ رکوع کی حد سے خارج ہونے سے پہلے متوجہ ہوجائے کہ ذکر ختم نہیں ہوا ہے تو اسی حالت میں ساکن ہوجائے اور رکوع کا ذکر پڑھے اور اگر رکوع کی حالت سے خارج ہونے کے بعد متوجہ ہوجائے تو نماز صحیح ہے۔
          مسئلہ231۔ جو شخص بیماری یا کسی اور وجہ سے رکوع کی حالت میں تین دفعہ سُبْحانَ اللهِ پڑھنے تک نہیں بیٹھ سکتا ہو تو ایک دفعہ سُبْحانَ اللهِ پڑھنا کافی ہے اور اگر رکوع کی حالت میں فقط ایک لمحہ بیٹھ سکتا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اسی وقت ذکر شروع کرے اور سر اٹھاتے ہوئے ذکر کو ختم کرے۔
          مسئلہ232۔ نماز پڑھنے والا رکوع کا ذکر ختم ہونے کے بعد کھڑا ہوجائے اور بدن ساکن ہونے کے بعد سجدے میں جائے اور اگر کھڑا ہونے سے پہلے یا بدن ساکن ہونے سے پہلے عمداً سجدے میں چلا جائے تو نماز باطل ہے۔
          مسئلہ233۔ اگر رکوع کرنا بھول جائے اور سجدے میں پہنچنے سے پہلے یاد آئے تو کھڑا ہوجائے اور قیام کی حالت سے رکوع میں جائے چنانچہ جھکے ہوئے ہونے کی حالت میں رکوع کی طرف جائے تو کافی نہیں ہے اور اگر اسی پر اکتفاء کرے تو نماز باطل ہے۔
          مسئلہ234۔ اگر پہلے سجدے کی حالت میں یا اس کے بعد اور دوسرے سجدے میں جانے سے پہلے یاد آئے کہ رکوع نہیں کیا ہے تو کھڑا ہوجائے اور کھڑا ہونے کے بعد رکوع کرے اور اس کے بعد دو سجدے بجالائے اور نماز ختم کرے اور نماز کے بعد احتیاط مستحب کی بناپر سجدہ زیادہ ہونے کی وجہ سے دو سجدہ سہو بجالائے۔
          مسئلہ235۔ مستحب ہے کہ رکوع میں جانے سے پہلے جب قیام کی حالت میں ہو تکبیر کہے اور اگر نماز پڑھنے والا مرد ہے تو رکوع کی حالت میں گھٹنوں کو پیچھے کی طرف دھکیلے اور سر کو نیچے جھکائے اور پیٹھ کے برابر رکھے، ہاتھ کی ہتھیلی کو گھٹنوں پر رکھے اور دونوں پاوں کے درمیان دیکھے اور رکوع کے ذکر سے پہلے یا بعد میں صلوات پڑھے، رکوع کا ذکر تکرار کرے، اس کو طاق عددپر ختم کرے، رکوع سے سر اٹھانے اور کھڑا ہونے کے بعد جب بدن ساکن ہو تو پڑھے: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
          مسئلہ236۔ مستحب ہے کہ عورت رکوع کی حالت میں ہاتھ کو گھٹنوں سے اوپر رکھے اور گھٹنوں کو پیچھے کی طرف نہ دھکیلے۔

           

        • 6۔ سجدے
        • 7۔ تشہد
        • 8. سلام
        • 9۔ ترتیب
        • 10۔ موالات
      • قنوت
      • تعقیبات نماز
      • نماز کا ترجمہ
      • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
      • شكيّات نماز
      • سجدہ سہو
      • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
      • مسافر کی نماز
      • قضا نماز
      • نماز کے لئے اجیر بنانا
      • والدین کی قضا نماز
      • نماز آیات
      • نماز عید فطر و عید قربان
      • نماز جماعت
      • نماز جمعہ
    • روزہ
700 /