ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
    • حج کا وجوب اوراس کو ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کی اقسام
    • حج تمتع اور حج افراد و قران کے درمیان فرق
    • حجِ افراد اور قِران
      • حجِ افراد اور قِران کے استفتاءات 
        پرنٹ  ;  PDF
         
        حجِ افراد اور قِران کے استفتاءات 

         

        سوال 13۔  جو شخص حجِ افراد بجالارہا ہے خواہ واجب ہو یا مستحب،  اور اس سے پہلے کئی عمرے کر چکا ہے، کیا اس پر واجب ہے کہ اس حجِ افراد کے لیے ایک اور عمرہ بھی کرے؟
        جواب: اس پر عمرہ واجب نہیں سوائے ان صورتوں کے جب حجِ تمتّع کسی وجہ سے حجِ افراد میں تبدیل ہوجائے ۔

         

        سوال 14۔ جو شخص حجِ افراد کے لیے احرام باندھ چکا ہے، کیا وہ طواف و سعی سے پہلے یا بعد میں جدّہ یا کسی اور جگہ جا کر وہاں سے عرفات جاسکتا ہے؟
        جواب: اگر وہ عرفات اور مشعر میں وقوف کو درک کر سکے، تو کوئی اشکال نہیں۔

         

        سوال 15۔  جو خاتون حجِ افراد انجام دے رہی ہے، کیا وہ عید قربان کی رات کو رمیِ جمرات کے بعد تقصیر کر سکتی ہے؟
        جواب:وہ منیٰ میں تقصیر کر سکتی ہے۔.

         

        سوال 16۔ جس مسافت کے اندر رہنے والے  حجِ افرادبجالاتے ہیں، وہ مکہ سے 82 کلومیٹر ہے۔یہ فاصلہ کہاں سے کہاں تک شمار کیا جائے گا؟
        جواب: سکونت والے شہر کے آخری حصے سے شہر مکہ کے ابتدائی حصہ تک معیار ہے۔

         

    • حجِ تمتّع کا خاکہ
    • حجِ تمتع کے عمومی احکام
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /