ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
      • واجبات احرام
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
         
        مسئلہ 336 ۔ حرم میں داخل ہونے، مکّہ اور مسجد الحرام میں داخل ہونے کی بہت سی دعائیں اور آداب ہیں۔ ہم یہاں ان میں سے کچھ کو ذکر کر رہے ہیں۔ جو شخص مزید اعمال اور مستحبات پر عمل کرنا چاہے،اس موضوع پر موجود تفصیلی کتابوں کی طرف رجوع کرے۔
         
        حرم کی حدود میں داخل ہونے کی دعا
        مسئلہ  337۔ حرم کی حدود میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھنا مستحب ہے:
        «اَللّهُمَّ اِنَّکَ قُلْتَ فِی کِتابِکَ وَ قَوْلُک الْحَقُّ: «وَ أَذِّنْ فِی النّاسِ بِالْحَجِّ یَأتُوکَ رِجالاً وَ عَلی کُلِّ ضامِرٍ یَاْتِینَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمیق» اَلّلهُمَّ اِنّی اَرْجُو اَنْ اَکُونَ مِمَّنْ اَجابَ دَعْوتَکَ، وَقَدْ جِئْتُ مِنْ شُقَّةٍ بَعیدَةٍ وَ فَجٍّ عَمیق، سامِعاً لِنِدائِکَ، وَ مُستَجیباً لَکَ، مُطیعاً لاِمْرِکَ وَ کُلُّ ذِلکَ بِفَضْلِکَ عَلَیَّ وَاِحْسانِکَ إلَیَّ، فَلَکَ الْحَمْدُ عَلی ما وَفَّقْتَنِی لَهُ، أبْتَغِی بِذلِکَ الزُّلْفَةَ عِنْدَکَ، وَالْقُرْبَةَ إلَیْکَ، وَالْمَنْزِلَةَ لَدَیْکَ، وَالْمَغْفِرَةَ لِذُنُوبِی، وَالتَّوْبَةَ عَلَیَّ مِنْهَا بِمَنِّکَ، اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَ حَرِّمْ بَدَنِی عَلَی النَّارِ، وَ آمِنِّی مِنْ عَذابِکَ وَ عِقابِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أرْحَمَ الرَّاحِمِینَ»
         
        مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مستحبات
        مسئلہ  338۔  مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مستحب اعمال درج ذیل ہیں:
        الف) مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لئے غسل کرنا۔
        ب) مسجد الحرام میں داخل ہونےکی مخصوص دعائیں پڑھنا۔
         
        مکہ کے آداب و مستحبات سے متعلق استفتاءات
        سوال 339۔  کیا مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے مستحب غسل صرف پہلی بار داخل ہونے اور عمرہ کے اعمال انجام دینے والے کے لیے ہے یا ہر بار مسجد الحرام میں جانے کے لیے مستحب ہے؟
        جواب: پہلی بار داخل ہونے کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
         
        سوال 340۔  کیا مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے مستحب غسل کے علاوہ طواف کے لیے بھی کوئی مستحب غسل موجود ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو کیا دونوں کی نیت سے ایک ہی غسل کافی ہے؟
        جواب: طواف کے لیے بھی خاص طور پر مستحب غسل کا ذکر موجود ہے، لیکن دونوں کی نیت سے  ایک ہی غسل کافی ہے۔

         

    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /