ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
      • نماز طواف کے آداب اور مستحبات
      •  مستحب طواف
        پرنٹ  ;  PDF
         
         مستحب طواف

         

        مسئلہ  426۔ مستحب طواف عمرہ یا حج کے اعمال سے ہٹ کر، اپنے لیے یا دوسروں کی نیابت میں انجام دیا جاتا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ کے مستحب اعمال میں سے ہے۔ جو شخص مکہ میں ہے اس کے لیے مستحب ہے کہ جتنا زیادہ ممکن ہو طواف کرے۔
        مسئلہ  427۔  مستحب طواف کے لیے وضو شرط نہیں ہے، لیکن نماز کے لیے وضو لازمی ہے۔ البتہ اگر کسی پر غسل جنابت، حیض یا نفاس ہوتو مسجد الحرام میں داخلہ حرام ہونے کے علاوہ احتیاط واجب کی بناپر اس کا طواف بھی صحیح نہیں ہے۔
        مسئلہ  428۔  اگر مستحب طواف کرنے والے کو شک ہو جائے کہ کتنے چکر لگائے ہیں تو کم پر بنا رکھے اور طواف مکمل کر لے۔
        مسئلہ  429۔  مستحب طواف کو درمیان میں چھوڑ دینا جائز ہے۔
        مسئلہ  430۔ مستحب طواف کی نماز مسجد الحرام میں کسی بھی جگہ پڑھنا جائز ہے۔اور اگر ہجوم ہو تو طواف واجب کی نماز پڑھنے والوں کا خیال رکھتے ہوئے بہتر ہے کہ مقام ابراہیم کے پیچھے نہ پڑھے۔
      • مستحب طواف کے استفتائات
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /