ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
      • مشعرالحرام میں وقوف سے متعلق استفتاءات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        مشعرالحرام میں وقوف سے متعلق استفتاءات

         

        سوال 494۔  الف: کاروان کے خادمین  جو عید قربان کی رات خواتین اور ناتوان افراد کے ساتھ مشعر الحرام سے حرکت کرتے ہیں اور صبح ہونے سے پہلے پہلے منیٰ پہنچ جاتے ہیں، کیا ان پر لازم ہے کہ اگر ممکن ہو تو طلوعِ فجر سے پہلے مشعر واپس لوٹ کر اختیاری وقوف حاصل کریں؟
          جواب: اگر ان کا ساتھ دینا ضروری ہو اور وہ وقوف کا مصداق درک کر چکے ہوں تو واپس آ کر اختیاری وقوف حاصل کرنا لازم نہیں۔
          ب: کیا کاروان کے خادمین کا رات کو  خواتین اور ناتوان افراد کے ہمراہ رمی کرنا کافی ہے یا ان کو دن کے اوقات میں رمی انجام دینا چاہیے؟
          جواب: رات کو رمی انجام دینا ان کے لئے کافی نہیں ہے،  مگر یہ کہ دن کے اوقات میں رمی انجام دینے سے معذور ہوں۔
        سوال  495۔   عرفات میں وقوف کے بعد کیا حاجی کے لئے جائز ہے کہ عید کی رات مشعر نہ جائے،  مثلا چند گھنٹوں کے لئے مکہ مکرمہ چلا جائے اور اذان صبح یا آدھی رات سے پہلے مشعر پہنچ جائے،  یا براہ راست مشعر جانا چاہئے؟
          جواب: براہ راست مشعر جانا ضروری نہیں  بلکہ طلوع فجر سے پہلے مشعر پہنچنا چاہئے۔
        سوال  496۔ اگر کوئی صاحب عذر شخص مشعرالحرام میں اضطراری وقوف کے بعد وہاں سے نکل جائے اور طلوع فجر سے پہلے معلوم ہو جائے کہ وہ عذر نہیں رکھتا تھا، تو کیا اس پر لازم ہے کہ واپس جا کر اختیاری وقوف درک کرے؟
        جواب: اگر ممکن ہو تو اس کو چاہئے کہ واپس مشعر جائے اوروہاں  اختیاری وقوف درک کرے۔
      • وقوف مشعر الحرام کے آداب اور مستحبات
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /