ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
      • مشعرالحرام میں وقوف سے متعلق استفتاءات
      • وقوف مشعر الحرام کے آداب اور مستحبات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        وقوف مشعر الحرام کے آداب اور مستحبات

         

        مسئلہ 497۔ وقوف مشعر الحرام میں چند چیزیں مستحب ہیں:
         عرفات سے مشعر الحرام کی طرف سکونِ بدن اور اطمینانِ قلب  کے ساتھ روانہ ہو اور استغفار کرے۔ 
         نمازِ مغرب اور عشاء کو مشعر الحرام (مزدلفہ) پہنچنے تک مؤخر کرے، اگرچہ رات کا ایک تہائی حصہ بھی گزر جائے، اور دونوں نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ جمع کر کے پڑھے، اور نمازِ مغرب کی نوافل نمازِ عشاء کے بعد ادا کرے۔ البتہ آدھی رات سے پہلے مشعر پہنچنے میں کوئی رکاوٹ ہو تو اس صورت میں نمازِ مغرب و عشاء کو مؤخر نہ کرے۔ 
         عید کی رات میں جتنا ممکن ہو عبادت اور اطاعتِ الٰہی میں مشغول رہے۔ 
         اس دعا کو پڑھے: «أللّهُمّ هذِهِ جُمَعُ، اللّهُمّ اِنّی أسْأَلُکَ أنْ تَجْمَعَ لِی فِیها جَوامِعَ الْخَیْرِ، اللّهُمّ لا تُؤْیِسْنی مِنَ الْخَیْرِ الّذی سَأَلْتُکَ أنْ تَجْمَعَهُ لِی فی قَلْبی وَأطْلُبُ اِلَیْکَ أنْ تُعَرّفَنی ما عَرّفْتَ أوْلِیاءَکَ فی مَنْزِلِی هذا وَأنْ تَقِیَنی جَوامِعَ الشّرّ».
        عید کے دن نماز صبح کے بعد اللہ تعالی کی نعمتوں اور فضل و کرم کو یاد کرے، محمد و آل محمد پر درود  بھیجے  اور دعا کرے اور یہ دعا بھی پڑھے: «أللّهُمّ رَبّ الْمشعرالحرام فُکّ رَقَبَتی مِنَ النّارِ وَأوْسِعْ عَلَیّ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلالِ وَادْرَأْ عَنّی شَرّ فَسَقَةِ الْجِنّ وَالْاِنْس، أللّهُمّ أَنْتَ خَیْرُ مَطْلُوبٍ اِلَیْهِ وَخَیْرُ مَدْعُوّ وَخَیْرُ مَسْؤُولٍ وَلِکُلّ وافِدٍ جائِزَةٌ فَاجْعَلْ جائِزَتی فی مَوْطِنی هذا أنْ تُقِیلَنی عَثْرَتی وَتَقْبَلَ مَعْذِرَتی وَأنْ تُجاوِزَ عَنْ خَطِیئَتی ثُمّ اجْعَلِ التّقْوی مِنَ الدّنیا زادِی».
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /