ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم: عرفات میں وقوف
    • سوم: مشعرالحرام (مزدلفہ) میں وقوف
    • چوتھا عمل: جَمرۂ عَقَبہ کی رَمی
    • پنجم: قربانی
    • ششم: تقصیر یا حلق
    • ہفتم مکہ کے اعمال
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
      • بیتوتہ کے بارے میں استفتائات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        بیتوتہ کے بارے میں استفتائات

         

        سوال 562۔  اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اعمال حج میں  حاجی منیٰ میں رات گزارنے کے بجائے مکہ مکرمہ میں عبادت کرتے ہوئے رات بسر کرسکتا ہے،  کیا رات کے دوران کھانا پینا،  غسل کرنا،  وضو کرنا اور رفع حاجت میں اشکال ہے؟
          جواب: ضرورت کے مطابق کھانا پینا،  رفع حاجت کے لئے باہر جانا اور تجدید وضو یا  واجب غسل بجالانے میں اشکال نہیں ہے ۔

         

        سوال 563۔ سابقہ سوال میں عبادت کے منافی کوئی عمل انجام دے تو اس پر کفارہ واجب ہے؟
        جواب: اگر بیتوۃ کے بجائے  مکہ میں عبادت کے علاوہ کوئی عمل انجام دے جو ضروریات مثلا کھانا پینا یا رفع حاجت میں شامل نہ ہو، تو کفارہ واجب ہے۔

         

        سوال 564۔  اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بعض حجاج بیماری یا ناتوانی  یا کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ منی میں بیتوتہ درک نہ کرسکیں یا ان کے لئے مشکل ہو تو بیتوتہ کی راتوں میں مکہ میں عبادت کرنا معینا واجب ہے؟ اگر مکہ  میں عبادت کی رعایت کریں  تو کیا بیتوتہ کے لئے کافی ہے اور بیتوتہ ترک کرنے کا ان پر کفارہ نہیں ہے؟
        جواب: بیماروں پر بیتوتہ منا واجب نہیں، مگر احتیاط واجب کی بنا پر ہر رات کے لئے  ایک دنبہ قربان کرےالبتہ  کرونا پروٹوکولز کی وجہ سے جو لوگ بیتوتہ نہ کر سکیں، اگر مکہ میں عبادت میں گزاریں  توکافی ہے اور  کفارہ واجب  نہیں۔

         

        سوال 565۔ جو لوگ بارہویں کےدن رمی  نہیں کرسکتے ہیں اور نائب بنانا ضروری ہے، کیابیتوتہ کے بعد آدھی رات تک منی سے مکہ جاسکتے ہیں اور ظہر کے بعد کوچ کرنے کے لئے منی واپس نہ آئیں؟
        جواب: احتیاط واجب کی بناپر بارہویں کی رات کوچ کرنا جائز نہیں اور خارج ہونے  کی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ ظہر کے بعد کوچ کرنے کے لئے منی واپس آئیں اگرچہ ان کی واپسی ظہر کے بعد کیوں نہ ہو۔

         

        سوال 566۔ منی  میں لوگوں کی زیادہ تعداد اور جگہ کی محدودیت کی وجہ سے کچھ خیمے پہاڑی  کے دامن میں یا بلند جگہوں پر لگا دیے گئے ہیں، کیا وہاں بیتوتہ کرنا جائز ہے؟
        جواب: اگر منی میں بیتوتہ ممکن نہ ہو تو ان خیموں میں بیتوتہ کرنا کافی ہے اور کفارہ نہیں۔

         

        سوال 567۔  منی میں  بیتوتہ کے لیے رات کی حد کیا ہے اور نصف رات کی تعیین نماز مغرب و عشاء کے وقت کیسے ہوتی ہے؟
        جواب: ا ن دونوں مسئلوں میں رات کی حد غروب آفتاب سے طلوع فجر تک ہے۔

         

        سوال 568۔  اگر کوئی بارہویں کے دن دوپہر کے بعد منی سے کوچ کرےاور بھول کر یا لاعلمی میں یا عمدا منی واپس آئے  اور تیرہویں رات کو غروب آفتاب تک منی میں رہے، کیا اس پر اس رات کو بیتوتہ اور تیرہویں تاریخ کو رمی واجب ہے؟
        جواب: اگر حاجی کسی بھی وجہ سے بارہویں کے دن غروب کے وقت منی میں ہو تو تیرہویں کی رات بیتوتہ اور دن میں رمی جمرات کرے۔

         

        سوال 569۔  منی کی حد جمرہ عقبه ہے یا خود عقبه جوکہ بڑی گھاٹی ہے؟
        جواب: معاویہ ابن عمار کی صحیح روایت کے مطابق وادی محسّر اور عقبه(گھاٹی) منی کا حصہ نہیں۔ منی وہ جگہ ہے جو وادی محسّر اور عقبه کے درمیان ہے۔ مجموعی طور پر مشاعر (عرفات، مشعر، منی)  کی حدود باریک بینی پر مبنی نہیں اور عرف کی نظر میں مشاعر شمار ہونے والے مقامات پر عمل کرنا کافی ہے۔

         

        سوال 570۔  اگر کوئی بیتوتہ دوم کے دوران حدود سے جاہل ہونے کی وجہ سے منی سے نکل جائے تو کیا حکم ہے؟ منی واپس آنے اور نہ آنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟
        جواب: اگر نکلنے کا وقت بہت کم مثلا دو سے پانچ منٹ ہو اس طرح کہ  عرفاً کہا جائے کہ نصف رات بیتوتہ کی ہے تو کوئی اشکال نہیں ورنہ ایک دنبہ کفارہ دے۔

         

        سوال 571۔  اگر بارہویں دن ظہر سے پہلےمنی سے  خارج ہوجائے اس طرح کہ واپس آنے اور ظہر کے بعد خروج کی نیت نہ رکھتا ہو تو حرام ہونے کے علاوہ کوئی اور حکم بھی ہے؟
        جواب: حرام ہونے کے  علاوہ کوئی اور حکم نہیں ہے۔

         

      • منی کے آداب اور مستحبات
    • نواں:تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
    • مکہ اور منی سے خارج ہونے سے متعلق استفتائات
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /