ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم: عوامی امن و سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے امن سلب کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کے سترہویں کیمپ میں تربیت یافتہ جوانوں اور پولیس کے اعلی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں رہنے والے ہرفرد کے لئے مساوی طور پر امن وسلامتی کا ماحول فراہم کرنا پولیس کے اہم فرائض میں شامل ہے خواہ وہ کسی بھی قوم و مسلک و مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو اور پولیس کوعوامی امن و سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے امن کا احساس سلب کرلینا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ عوام کے ساتھ اچھا اور نیک سلوک اور قانون شکن افراد کے خلاف بھرپور کارروائی پولیس کے دو اہم فرائض میں ہیں اور خداوند متعال کی ذات پر توکل ، عوام کے ساتھ مہر و محبت و دوستی اور معاشرے کے نظم و قانون میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قدرت اور شجاعت کا استعمال پولیس کی اہم خصوصیات میں شامل ہے رہبر معظم نے معاشرے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر پولیس کی کوششوں اور خدمات کو سراہا رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام کی عزت و سرافرازی اور علمی میدان میں ترقی اور پیشرفت بعض طاقتوں کے لئے سخت ناگوار ہے اور وہ اپنے غیر قانونی مفادات کے سامنے ایرانی عوام کی علمی پیشرفت کو حائل سمجھتے ہیں اور اس لئے ایران کی پر امن فضا میں بحران پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں اور ایرانی پولیس کو اس سلسلے میں ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے رہبر معظم کے خطاب سے قبل پولیس کے سربراہ میجرجنرل احمدی مقدم نے پولیس کی کارکردگي اور فعالیت کے بارے میں رہبر معظم کو آگاہ کیا
700 /