ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

اختراعاتی امور کا جائزہ لینے اور مخترعین کو مدد بہم پہنچانے میں سرعت عمل ہونا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تین گھنٹے تک مختلف شعبوں میں ملک کےماہرین کی جدید علمی و ٹیکنالوجی اختراعات کا مشاہدہ کیا۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ملک کے ماہرین اور دانشوروں کی پچاس برگزیدہ تخلیقات کو پیش کیا گیا ہے جن میں نانو ٹیکنالوجی، بایولوجیک ٹیکنالوجی، میکروالیکٹرانک ، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، جدید انرجی، بنیادی سل ، فضائی، ایرانی طب اور طبی دوائیں اور ایٹمی علوم و فنون شامل ہیں۔

ان میں بعض اختراعات ملک میں پہلی مرتبہ پیش کی گئی ہیں اور بعض اختراعات دنیا کے چند ممالک تک محدود ہیں۔

نانو ٹیکنالوجی کے ذریعہ مصنوعی کھال کی ساخت، مصنوعی جگر کی ساخت ، ایک مرحلہ رویش ، نانو ٹیکنالوجی سےاستفادہ کے ذریعہ سرطان کے علاج کے لئے دواؤں کی ساخت، پانی صاف کرنے کے لئےنانو فیلٹریشین مشینوں کی ساخت ، یہ اختراعات نانو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیش کی گئی ہیں۔

بنیادی سلوں کے شعبہ میں طاقتور سلوں کی پیداوار شامل ہے جو سل علاج کے شعبہ میں ایک اہم پیشرفت ہے اور ایران اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے بعد دنیا کے پانچ اہم ممالک کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔

اسی طرح بنیادی سلوں میں ہموڈيالیز مشین کی ساخت ، بیولوجیک محصولات کی پیداوارجو خاص بیماروں کے علاج کے لئے بہت ہی اہم اور مفید ہے بنیادی سلوں کے شعبہ میں شامل ہے۔

ہموفیلی بیماروں کے علاج کے لئے اہم محصولات جو سات جدید ترکیبات پر مشتمل ہے اینٹرفرون بیٹابین اے – بی پہلی دوا ہے جو دنیا میں بیٹافرون کے ساتھ شباہت رکھتی ہے جو بایولوجیک شعبہ میں اہم پیشرفت ہے۔

میکرو الیکٹرانک شعبہ میں بھی جدید اختراعات کو پیش کیا گيا ہے جس میں جراحی میں معاون روبوٹ کی ساخت شامل ہے MS بیماروں کے لئےنئي دوا کی پیداوار ، موبائل ٹیلیفون کی نئي سم کارڈ جس میں مختلف صلاحیتیں شامل ہیں۔مڈولاٹور کی ساخت جو ڈیجیٹل ٹی وی کی نشریات میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بڑے فریکانس کی الیکٹریکی آپریشن مشین کی ساخت ، دور سے کنٹرول ہونےوالی آبدوز، پانی کے عمق سے نمونہ گیری، مثلث اسکنر وغیرہ میکرو الیکٹرانک شعبہ کی اختراعات میں شامل ہیں۔

پہلے ہوائی پلانٹ بینا لوڈ کی تائسیس، سورج کی انرجی سے زیادہ بخار پیدا کرنے والے وسائل کی ساخت جو نئي انرجی کے شعبہ میں ایک اہم پیشرفت ہے فضائی شعبہ میں مصباح سیارچہ کا ماڈل اور ساخت کافی اہمیت کا حامل ہے مصباح 1 سیارچہ فضا میں بھیجنے کے لئے آمادہ ہےاور مصباح دوعنقریب میں فضا میں بھیجا جائے گا۔

ایٹمی علوم و فنون کے شعبہ میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے سلسلے میں جدید وسائل کو پیش کیا گيا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نمائشگاہ کے اختتام پر علمی اختراعات و تخلیقات کے جائزے کے سلسلے میں اداری امور کو آسان بنانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک میں فراواں صلاحیتوں کے پیش نظر صدارتی علمی معاونت کو اس طرح عمل کرنا چاہیے تاکہ اختراعاتی امور کا جائزہ لینے اور مخترعین کو مدد بہم پہنچانے کا کام سرعت کے ساتھ انجام پاسکے۔

رہبر معظم نے ٹیکنالوجی اور علمی میدان میں جدید اختراعات کے سلسلے میں مناسب اطلاع رسانی اور موازی کام کرنے سے پرہیز کرنے پر تاکید فرمائی۔

برگزیدہ ٹیکنالوجی اور اختراعات کی نمائشگاہ ایرانی ماہرین کی علمی اور ٹیکنالوجی شعبہ میں معمولی جھلک ہے جو صدارتی علمی و ٹیکنالوجی شعبے کے تعاون سے پیش کی گئی ہے۔

700 /