
خبریں


رہبرمعظم نےکتاب کی ستائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا دورہ کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر) مصلای تہران میں کتاب کی ستائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا ڈھائی گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم کے دفتر کا چاند کے بارے میں بیان
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پیر کے دن رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا آج یکم اگست مطابق 10 مرداد، بروز پیر شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہے۔

رہبر معظم نے قم میں اسلامی مراکز کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو قم کے ستر سے زیادہ اسلامی مراکز اور تحقیقاتی اداروں کے علمی اور تحقیقاتی آثار کی نمائشگاہ کا تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک مشاہدہ کیا۔
مشکوۃ نامی اس نمائشگاہ میں اسلامی تحقیقاتی مراکز اور اداروں نے تحقیقاتی آثار ، مقالات ، پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقاتی رسالوں ، حوزوی تحقیقات اور حوزہ علمیہ کے منتخب سافٹ ویئر کو 60 اطاقوں میں نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔

رہبر معظم نے بحریہ کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
بحریہ کے جوانوں نے اس موقع پر دشمن کی جانب سے کمپیوٹری جنگ اور کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک پر حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

رہبر معظم کی سنندج کے پہاڑی علاقہ آبیدر میں چہل قدمی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےصوبہ کردستان کے دورے کےچوتھے دن آج صبح سنندج کے پہاڑی علاقہ آبیدر میں چہل قدمی کی۔

رہبر معظم نےڈاکٹر حسن حبیبی کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک ہسپتال میں پہنچ کر فارسی زبان و ادب کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حسن حبیبی کی عیادت کی۔

رہبر معظم نے قرآن مجید کی بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سےمشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو مصلی امام خمینی (رہ) میں قرآن مجید کی سولہویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے مختلف حصوں کا دو گھنٹے تک قریب سےمشاہدہ کیا۔

رہبر معظم نے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں برگزیدہ اختراعات و ٹیکنالوجی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تین گھنٹے تک مختلف شعبوں میں ملک کےماہرین کی جدید علمی و ٹیکنالوجی اختراعات کا مشاہدہ کیا۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ملک کے ماہرین اور دانشوروں کی پچاس برگزیدہ تخلیقات کو پیش کیا گیا ہے جن میں نانو ٹیکنالوجی، بایولوجیک ٹیکنالوجی، میکروالیکٹرانک ، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، جدید انرجی، بنیادی سل ، فضائی، ایرانی طب اور طبی دوائیں اور ایٹمی علوم و فنون شامل ہیں۔

رہبر معظم کی حافظ شیرازی کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح شیراز میں ایران کے عظيم اور مشہورشاعر حافظ شیرازي کے مزار پر حاضر ہوئے اور اس عظیم شاعرکی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔

رہبر معظم نے صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 3 گھنٹوں تک صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔
اس نمائشگاہ میں شیراز یونیورسٹی ، شیراز سائنس اورمیڈيکل یونیورسٹی ، صنعت و معدن ، زراعت، بجلی، روڈ وٹرانسپورٹ، دفاعی وسائل، علم وٹیکنالوجی اور صوبہ فارس کے ماہرین ، مخترعین کی آخری سائنسی و علمی اختراعات و ایجادات کو پیش کیا گيا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاسعدیہ شیراز میں حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سعدیہ شیراز میں ایران کے عظيم شاعر شیخ سعدی شیرازي کے مزار پر حاضر ہوئے اور اس عظیم شاعرکی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزد کی جامع مسجد کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد کے سفر کے دوران آج یزد کی جامع مسجد کا دورہ کیا۔

رمضان المبارک کے چاند کا اعلان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کے مؤمن بھائیوں اور بہنوں کو مطلع کیا جاتا ہےکہ چاند کو رصد کرنے والے گروہوں کی مؤثق رپورٹ کی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کےلئے رمضان المبارک کا حلول ثابت ہوگيا ہےاور آج جمعرات 22 شہریور 1386 شہریورمطابق 13 ستمبر 2007 ء کورمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔
