ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آج پیرکے دن شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پیر کے دن رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا آج یکم اگست مطابق 10 مرداد،  بروز پیر شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہے۔

اعلامیہ کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی عزيز و شریف قوم اور تمام عزیز بھائیوں اور بہنوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے تعین کی اہمیت کے پیش نظرملک بھر میں کئی گروپوں اور ٹیموں نے چاند دیکھنے کی کوشش کی اور کوئی بھی رپورٹ اطمینان بخش ثابت نہیں ہوئی لہذا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لئے پیر کی چاند کا حلول  ثابت نہیں ہوا۔

لہذامؤمنین حضرات  آج یکم اگست، مطابق 10 مرداد بروز پیر شعبان المعظم کی آخری تاریخ قرار دیں اور جو لوگ ثواب حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس دن مستحبی یا قضا روزہ کے عنوان سے روزہ  رکھ سکتے ہیں۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
700 /