ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

مسلح افواج قوم کا مضبوط و مستحکم حصار ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آرمی یونیورسیٹی میں داخلہ لینے والے اور اس یونیورسیٹی سےفارغ ہونے والےجوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے علم، پاکیزگی، پاکدامنی اور ملک و قوم کے دفاع کا قابل فخر راستہ اختیار کیا ہے۔

رہبر معظم نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایک قوم کو مادی وروحانی کمال اور عزت و شرافت کی بلندیوں تک پہونچنے کے لئے امن وامان اوردشمن کےحملہ کی طرف سے مطمئن رہنے کی ضرورت ہے تحفظ کے احساس اور امن وامان کی موجودگی کے بنا کسی بھی ملک میں نہ سائنسی ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی قومیں اخلاقی وروحانی منازل میں مطلوبہ ہدف تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔

رہبر معظم نے مسلح افواج کی اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہرملک کی مسلح افواج اپنی قدرت، ہوشیاری، آمادگی اور دل وزبان کے ذریعہ قوم کے ساتھ اپنے ضمیراورخدا کے سامنے کئے ہوئے مضبوط عہد کی پاسبانی کرکے ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

رہبر معظم نے جوانوں کو تقوی اور پرہیزگاری کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: عزیز جوانو! اس جوانی کی فرصت سے فائدہ اٹھائیے! ایمان، مضبوط ارادہ، تقوی اور پاکدامنی کے ذریعہ اپنی تربیت کیجئے اور جیسا کہ امام علی(علیہ السلام) نے فرمایا ہے خود کواس قوم کی مضبوط اورسربلند دیواریں بنائیے جیتے تو سبھی ہیں لیکن ہر زندگی دنیاوی سربلندی کا باعث نہیں ہوتی کچھ زندگیاں خود اس شخص کے لئے اور اس کی قوم کے لئے سرافکندگی کا باعث ہوتی ہیں لیکن مومن اورسچے انسانوں کی زندگی خود ان کے لئے، ان کے خاندان کے لئے، ان کی قوم اور انکی تاریخ کےلئے سربلندی کا سبب ہوتی ہے اس طرح کے افراد بننے کی کوشش کیجئے اورآپ اس طرح کے افراد بن سکتے ہیں۔

700 /