
خبریں


رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی پروفیسروں، محققین اور برجستہ سائنسدانوں سے ملاقات کی۔
ہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں یوم القدس کو بہت ہی اہم دن قراردیتے ہوئے فرمایا کہ یہ دن صرف ایک مظلوم قوم کی حمایت نہیں، بلکہ سامراجی قوتوں اور توسیع پسندانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، اسی لئے امریکی سیاستداں خوفزدہ ہیں اور وہ ایسے اقدامات کو اپنے لئے سنگین اور نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

خطبہ نماز عید الفطر میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملک اور علاقے کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
آپ نے یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی کھل کر حمایت کرنے پر زور دیا۔ آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے موقف کے بیان میں واضح، شفاف اور نڈر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی ممالک کو بھی اسی طرح کا رویہ اپنانا چاہئے۔ آپ نے یوم القدس کی پرجوش ریلیوں کو عوام کو باعظمت اور سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائیلی حملے کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی
عراق میں عوامی رضاکار فورس کا قیام اس ملک کی ارضی سالمیت اور استحکام کے لئے ایک اہم اور مبارک اقدام ہے۔ کسی بھی صورت میں امریکیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ نقصان پہنچانے کے لئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔

شہدائے مدافع حرم اور سرحدی افواج کے اہل خانہ سے رہبر انقلاب کا خطاب
انقلاب اسلامی کا پودا جب بالکل ہی نیا اور کمزور تھا اس وقت امریکہ نے اس پودے کو اکھاڑنے کی بہت کوشش اور جد و جہد کی اور علاقہ میں موجود اپنے تمام اتحادیوں کو انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کے خلاف بھڑکایا اور اکسایا لیکن انقلاب اسلامی کا کچھ نہیں بگاڑ سکا آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انقلاب اسلامی کہ یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو بھی روزہ داروں نے امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی شہادت پر اشک غم بہائے
رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی رح میں سوگواران وصی رسول اکرم (ص) کی میزبانی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
امریکہ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو سلجھانا ناممکن ہے، کیونکہ امریکہ خود ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے دہشت گردی کو پروان چڑھایا ہے۔ اس کی بنیادیں دہشت گردی پر قائم کی گئی ہیں۔ ملک کے منتظمین اعلی کو چاہئے کہ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ملک کو معاشی اور فوجی لحاظ سے مستحکم اور انقلابی افراد اور مراکز کی تقویت کریں۔

فارسی گو شعرا سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
حالات حاضرہ کو اشعار اور شاعری کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔ قبائلی جاہلیت اور جدید جاہلیت کو سنجیدگی سے ہجو کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی رح کے روضے پر دہشت گردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
جون کو ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشت گردانہ حملوں سے ایرانی قوم، انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور بانی انقلاب اسلامی کے خلاف سامراجی طاقتوں اور خبیث عناصر کی پرانی دشمنی ظاہر ہوتی ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تین گھنٹے تک یونیورسٹی طلبا سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقت کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا

19 رمضان، یوم ضربت امیرالمومنین حضرت علی (ع)، حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجلس عزا کا اہتمام
رہبر انقلاب عزاداروں کے میزبان رہے

امام خمینی رح کے مزار پر رہبر انقلاب نے پرجوش اور پرشکوہ اجتماع سے خطاب کیا
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب امام خمینی کا سب سے بڑا ہنر تھا

ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب نے محفل قرآن کا اہتمام کیا
اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی ماحول، اسلامی جمہوریہ ایران کی ہنرمندی ہے۔ قرآن کریم سے مانوس ہوکر انسانوں کو انہیں درپیش سوالات کا صحیح جواب ملے گا۔ رقومات دیکر دشمنان اسلام کی گہری دوستی حاصل کی جاسکتی ہے، یہ خام خیالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ قرآن سے مانوس ہونے اور قرآن کی زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یوم ایثار، استقامت اور کامیابی کے موقع پر رہبر انقلاب نے دفاع مقدس آرٹ اور ادب کے شعبے سے وابستہ افراد سے ملاقات کی
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر دل میں ایمان اور عمل میں خدا پر توکل ہو، تو ایسے ارادے کے مقابلے میں پہاڑ بھی ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں اور ان میں مزاحمت کی طاقت نہیں ہوتی۔

صدارتی انتخابات کے ابتدائی لمحات میں رہبر انقلاب نے اپنا ووٹ ڈالا
اسلامی جمہوریہ ایران میں ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد ووٹ ڈالنا چاہئے۔

انتخابات میں عوام کی شرکت قومی استحکام کا باعث ہے، رہبر انقلاب اسلامی
انتخابات میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد اور اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی ایران نے ایک بار پھربدخواہوں، دشمنوں اور حاسدوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوستوں اور تحسین کرنے والوں کے دلوں کو خوشی اور فخر سےلبریز کردیا۔

قائد انقلاب اسلامی کی ٹیچروں اور تعلیم کے منتظمین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے ٹیچروں کے اخراجات پورا کرنے کو منتظمین اور حکومت کے فرائض میں قرار دیا۔
آئندہ نسلوں کی تربیت ایک اہم ذمہ داری ہے۔ طلبا میں اخلاق اور خوبیوں کی ترویج میں ٹیچروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ بڑی طاقتوں کے زیر اثر اقوام متحدہ اور یونیسکو جیسے عالمی اداروں کی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان اداروں کو حق نہیں ہے کہ دوسرے ملکوں میں خصوصا" تاریخ و ثقافت و تمدن سے سرشار قوموں کے لئے اپنی بنائی ہوئی حدود کا تعین کریں۔

صوبہ گلستان مین کان حادثہ، رہبر انقلاب اسلامی کا اظہار افسوس
واقعہ مصیبت بار اور دلخراش تھا۔ اللہ تعالی سے رحم و کرم کی امید ہے۔ متعلقہ ادارے تمام کوشش کرڈالیں۔

یوم محنت کشاں، رہبر انقلاب اسلامی کی لیبر یونین کے ارکان اور محنت کشوں سے ملاقات
سفاک، بے حیا اور بے شرم دشمن طاقتیں، ایران کے اسلامی اورجمہوری نظام کی عوام کی جانب سے پشت پناہی کی وجہ سے حقیقی معنوں میں خوفزدہ ہیں۔ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ عوام کی ہمراہی اور یکدلی کا مرہون منت ہے۔
